رانا سکندر حیات اور ندیم افضل چن کے درمیان ایکس پر دلچسپ چیلنج اور جوابی پیغامات کا تبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو مخاطب کرکے پیغامات اور جوابات کا نیا سلسلہ چل نکلا ہے جس میں دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کا چیلنج قبول کر لیاہے اور جلد ہی سکولوں کے دورے اور اس کے بعد پریس کانفرنس پر اتفاق کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں بچوں کی ابتدائی تعلیم کیلئے خصوصی 10,000 کمرے تعمیر کیے جا چکے ہیں، جبکہ ابتدائی تعلیمی بل اور پالیسی کی منظوری دے کر اس پر عملدرآمد بھی شروع ہو چکا ہےمریم نوازشریف یہ آپ کا وژن اور منصوبہ ہے۔سرکاری معیار کے اسکولوں میں ابتدائی تعلیم کا آغاز کرنے پر آپ کا بے حد شکریہ ۔ الحمدللہ، صرف اس سال 5 لاکھ سے زائد طلباء کو ECE پروگرام میں داخل کیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ؛ خاتون سکول ٹیچر کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار
ندیم افضل چن نے وزیر تعلیم کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے چیلنج دیا کہ ’’میں اپنے پیارے بھائی رانا سکندر کو اپنے حلقہ پنجاب میں ایک دن دعوت دیتا ہوں ،سارا دن آپ کو سرکاری سکول دیکھاوں گا ،فیصلہ آپ خود کر لینا۔ شامل 3 بجے سے صبح 9 بجے تک کسی بھی دن 26 تاریخ کے بعد آپ کی میزبانی عزت احترام کے ساتھ پیپلز پارٹی کے ذمہ ہے، انتظار رہے گا۔
رانا سکندر حیات نے ندیم افضل کی دعوت قبول کرتے ہوئے لکھا کہ دعوت قبول سر، تاریخ آپ دیں، بہتری میں دکھاؤں گا، آپ کی میزبانی اور دعوت کا شکریہ ندیم بھائی، وزٹ کے بعد پریس ٹالک بھی رکھ دیں،آپ کے برسوں کے اقتدار ،میری چند ماہ کی محنت سب کے سامنے رکھیں گے انشااللہ۔رانا سکندر حیات نے انتہائی دلچسپ انداز اپناتے ہوئےاپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ گل ودھ گئی اے مختاریا!!۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کردی
ندیم افضل چن نے ایک مرتبہ پھر میدان سنبھالتے ہوئے جواب دیا کہ بھائی جان 28 تاریخ یا 29 جو بھی آپ کو اچھی لگے، میں آپ کو موٹروے سالم یا بھیرہ انٹر چینج سے صبح ۹ بجے لے لوں گا سارے حلقہ میں لے جاؤں گا شام کو بھلوال پریس کلب میں اکٹھے پریس کانفرنس کر لیں گے۔
دعوت قبول سر!!
تاریخ آپ دیں- بہتری میں دکھاؤں گا!!
آپ کی میزبانی اور دعوت کا شکریہ ندیم بھائی، وزٹ کے بعد پریس ٹالک بھی رکھ دیں-
آپ کے برسوں کے اقتدار ،میری چند ماہ کی محنت سب کے سامنے رکھیں گے انشااللہ!!
گل ودھ گئی اے مختاریا!!
تعلیم کی بہتری اور اپنی پرفارمنس کے لئے میں… https://t.
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: رانا سکندر حیات ندیم افضل چن کے بعد
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔