Jang News:
2025-10-04@16:57:34 GMT

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان

— فائل فوٹو 

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں مطلع ابر آلود ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔

مالم جبہ میں 14، باجوڑ میں 13، کاکول میں 60 اور پاراچنار میں 55 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوہستان میں 11 اور بالاکوٹ میں 37 ملی میٹر بارش ہوئی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل

خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد وبدل، صوبائی وزیر فضل شکور کا محکمہ بھی تبدیل، انہیں سیاحت کا قلمدان مل گیا، مشیر برائے سیاحت زاہد چن زیب کو محکمہ محنت دے دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد وبدل، معاون خصوصی ارباب عاصم کو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا قلمدان دے دیا گیا۔ معاون خصوصی محمد اسرار کا قلمدان تبدیل، محکمہ آبپاشی دے دیا گیا، صوبائی وزیر ایکسائز خلیق الرحمان کو محکمہ صحت، مشیر صحت احتشام علی کو محکمہ ایکسائز کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر فضل شکور کا محکمہ بھی تبدیل، انہیں سیاحت کا قلمدان مل گیا، مشیر برائے سیاحت زاہد چن زیب کو محکمہ محنت دے دیا گیا۔ صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ پختون یار وزیر کو کھیلوں کا قلمدان دے دیا گیا، صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں وزیر کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مل گئی۔ حمید الرحمان وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی تعینات ہو گئے، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو صوبائی وزیر بنا دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان، الرٹ جاری
  • پشاور سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان
  • طوفان ’شکتی: کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان
  • تھنڈر سٹارم اور ژالہ باری؛ آئندہ چھ گھنٹے میں موسم پلٹنے کاامکان
  • ملک گیر بارشوں کی پیشنگوئی، محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی
  • آج شب سے پنجاب کے کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی
  • پنجاب میں آج رات سے7 اکتوبر تک بارش کا امکان
  • بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان، کراچی میں آج بارش کا امکان
  • محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل