مری: ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ، ٹریفک کے لیے راستہ بند
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک :مری میں شدید بارشوں کے بعد ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک کا ایک حصہ متاثر ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں راستہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق مسلسل بارشوں کے باعث پہاڑ سے بڑے پتھر گرنے سے سڑک کا نصف حصہ بند کرنا پڑا ہے۔
خیبرپختونخوا،سیلاب کے باعث 2 روز میں 83 سرکاری اسکول مکمل تباہ
ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ حصے کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے تاہم ایکسپریس وے کا باقی حصہ کھلا ہے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، سڑک کی بحالی کا کام فوری شروع کردیا گیا ہے اورایکسپریس وے جلد مکمل طورپرکھول دی جائے گی۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیشِ نظرغیرضروری سفر سے اجتناب کریں اور بارش کے دوران پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کریں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لودھراں، عوام ایکسپریس کی 4 بوگیاں ٹریک سے اترگئیں، 7 مسافر زخمی
فائل فوٹولودھراں میں عوام ایکسپریس کو ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق عوام ایکسپریس کی 4 بوگیاں ریلوے ٹریک سے اترگئیں، ایک بوگی میں پھنسے 7 مسافروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔
ڈی سی لودھراں کے مطابق ٹرین میں پھنسے دیگر مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی۔