ربیع الاول کا چاند 24اگست کو نظر آنے کا قوی امکان
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
لاہور (این این آئی) محکمہ موسمیات نے 24اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول 1447ہجری کا آغاز 25اگست بروز پیر متوقع ہے۔ کراچی میں چاند دیکھنے کے اچھے امکانات ہیں۔ چاند کی پیدائش 23اگست صبح 11بج کر 6منٹ پر ہوگی۔ 24اگست کی شام مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہے گا۔ 24اگست کو چاند کی عمر 32گھنٹے 17منٹ ہوگی۔ غروب آفتاب کے بعد چاند 44منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔ چاند دیکھنے کے لئے اس کی عمر 19گھنٹے سے زائد ہونا ضروری ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان
فائل فوٹومحکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے خلیج بنگال پر موجود ہوا کا کم دباؤ مون سون کی سرگرمی کو مزید مضبوط کردے گا۔
نئے سسٹم کے باعث آج سے منگل کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔
اسی طرح کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں اور بلوچستان میں بھی آج سے 22 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے بارشوں، فلیش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ علاقوں میں سیاحتی پابندیوں کی ایڈوائزری جاری کردی۔
ایڈوائزری کے مطابق ضرورت پڑنے پر دفعہ 144 لگا کر سیاحوں کو ان علاقوں میں جانے سے روکا جائے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مارگلہ ہلز ٹریل ٹو، تھری، فور اورفائیو کو انیس اگست تک شہریوں کے لیے بند کردیا، سید پور گاوں کے عقب میں واقع ٹریل بھی شہریوں کے لیے بند رہے گا۔