انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
راولپنڈی:
ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز جاری ہیں، اس دوران 7 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 227.640 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 76 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔ اسی طرح سرینگر ہائی وے اسلام آباد کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 28.
علاوہ ازیں راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب کار سے 38.4 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ لاہور کے قریب کار سے 33.6 کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پیٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب بھی ملزم کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔
اُدھر بلوچستان میں تربت سے 10 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی جب کہ پشاور میں پارک کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو افیون برآمد ہوئی۔
تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی
اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کرکے اسلام آباد سے دوحا جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے ایک کلو گرام سے زائد آئس برآمد کرلی۔ مسافر ابوبکر خان نے آئس اپنے ٹرالی بیگ کے پیندے میں مہارت سے چھپا رکھی تھی ۔
اے ایس ایف عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو 1.056 کلو گرام آئس برآمد ہوئی ۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کارروائیوں میں برآمد کرلی گئی کلو چرس برآمد کو گرفتار کلو گرام کے قریب
پڑھیں:
شوہر تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا
فائل فوٹوکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے قریب بنارس کالونی میں شوہر تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بنارس فرنٹیئر کالونی نمبر 02 سیڑھی بابا مزار کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 40 سالہ ملکیت کے نام سے ہوئی، جسے تیز دھارآلے سے گلے پر وار کرکے قتل کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے گردن پر وار کیے اور لاش کو جلا دیا تھا، فرار ملزم کی ٹیکنیکل بنیاد پر تلاش کی جارہی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون کے قتل میں اس کا شوہر شعیب ملوث ہے جبکہ قتل میں استعمال ہونے والا چُھرا بھی پولیس نے برآمر کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق قتل کے وقت مقتولہ کے 4 میں 3 بچے گھر پر تھے۔