آج کراچی کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے آج شہر کے مضافاتی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ بارش کے دوران مضافات میں آندھی بھی چل سکتی ہے، آج شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ آج دن کے نصف پہرکے درمیان شمال مشرقی(تھرپارکر)کی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، شام کے وقت شہر میں سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دیہی سندھ کے جامشورو،ٹھٹھ،بدین اور سجاول میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق نئی پیش گوئی کر دی۔
شہر قائد کے مختلف علاقوں مں آج صبح فجر کے وقت تیز ہواؤں اور بادلوں کے باعث ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا تھا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے پیر کو شام کے وقت بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم شمال مشرقی خشک ہواؤں کی وجہ سے کراچی میں بارش کے امکانات کم ہوگئے۔
کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے منگل تک جاری رہنے کا امکان بتایا گیا تھا۔
دوسری جانب، لاڑکانہ میں 1991 کے بعد رواں مئی میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ مئی 1991 میں لاڑکانہ میں ایک مہینے کے دوران 24 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 21 مئی 1991 کو ایک دن میں 15.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی تاہم آج لاڑکانہ میں ایک دن میں ہی 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔