لینڈ ریفارمز ایکٹ کے بعد گلگت بلتستان کے عوام دریا کی تہہ سے پہاڑ کی چوٹی تک کے مالک بن گئے، وزیر بلدیات
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
۔ وزیر بلدیات گلگت بلتستان حاجی عبد الحمید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے تجویز دی تھی کہ لینڈ ریفارمز کی رو سے دریا کی تہہ سے پہاڑ کی اونچائی تک کی زمین کو عوام کی ملکیت قرار دی جائے ہم نے اپوزیشن کے ترمیمی بل کو اپنے بل میں شامل کر لیا ہے اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات گلگت بلتستان حاجی عبد الحمید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے تجویز دی تھی کہ لینڈ ریفارمز کی رو سے دریا کی تہہ سے پہاڑ کی اونچائی تک کی زمین کو عوام کی ملکیت قرار دی جائے ہم نے اپوزیشن کے ترمیمی بل کو اپنے بل میں شامل کر لیا ہے، یوں اب گلگت بلتستان میں پہاڑ کی تہہ سے لیکر پہاڑ کی چوٹی تک کی ساری زمینیں عوام کی ملکیت ہونگی، صرف دس فیصد زمین عوام کی رضا مندی سے سرکاری مقاصد کیلئے حاصل کریں گے، مگر عوام راضی نہ ہوئے تو دس فیصد زمین بھی نہیں لیں گے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوے فیصد زمین عوام کے پاس رہے گی، دس فیصد زمین پر عوام رضامندی سے سکولز، کالجز، مدارس، ہسپتال بنائیں گے، دس فیصد زمین پر قبرستان بھی بنائیں گے، عوام دس فیصد زمین دینے پر بھی راضی نہ ہوئے تو سو فیصد زمین عوام کی ملکیت ہو گی۔ اپوزیشن کے ترمیمی بل کو قبول کئے جانے کے بعد مقپون داس، چھلمس داس، چھومک تھنگ اور دیگر تمام میدان/داس عوام کے پاس ہونگے اور ان زمینوں پر عوام قابض ہو سکیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عوام کی ملکیت گلگت بلتستان دس فیصد زمین پہاڑ کی
پڑھیں:
گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں، وزیراعلیٰ کی ڈوگرا راج سے آزادی کے یوم پر مبارکباد
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کی خوبصورت اور شاندار تصویر پیش کرتا ہے، گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں۔ گلگت بلتستان کی بے مثال روایات اور شاندار ثقافت سیاحوں کو مسحور کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گلگت بلتستان کے یوم الحاق پاکستان پر مبارکباد کا پیغام دیا اور گلگت بلتستان کے بہادر، غیور اور محب وطن عوام کو ڈوگرا راج سے آزادی کے یوم پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کی خوبصورت اور شاندار تصویر پیش کرتا ہے، گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں۔ گلگت بلتستان کی بے مثال روایات اور شاندار ثقافت سیاحوں کو مسحور کرتی ہے۔