نئی دہلی: بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مکمل طور پر ناکام قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی نے پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان کے خلاف عالمی حمایت کی ضرورت تھی، تو کوئی بھی ملک بھارت کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں راہول گاندھی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے سوال کیا: "پاکستان کے خلاف کسی ملک نے ساتھ کیوں نہیں دیا؟"

انہوں نے مزید استفسار کیا کہ: "کیا وزیر خارجہ بتائیں گے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ثالثی کی بات کس نے کی تھی؟"

راہول گاندھی کے ان سوالات نے مودی حکومت کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے، جبکہ اپوزیشن نے اس موقع کو خارجہ محاذ پر حکومتی ناکامی اجاگر کرنے کے لیے خوب استعمال کیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: راہول گاندھی

پڑھیں:

سردار جی 3 پر پابندی، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ کا دفاع کرتے ہوئے حکومت کے خلاف پھٹ پڑے اور کہا کہ آپ ہمیں حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ جاری نہیں کر سکتے۔

انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم (بھارت اور پاکستان کے پنجاب) ایک مشترکہ ثقافت رکھتے ہیں۔ ہماری زبان ایک ہے۔ وہ پنجابی بولتے ہیں، ہم بھی پنجابی بولتے ہیں لیکن آپ کہتے ہیں کہ دلجیت دوسانجھ کی فلم یہاں ریلیز نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا کے بائیکاٹ کے باوجود سردار جی 3 نے عالمی ریکارڈ توڑ دیے

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ دلجیت دوسانجھ کی فلم پہلگام حملے سے پہلے شوٹ کی گئی تھی، جس کے بعد بھارت اور پاکستان کے تعلقات کشیدہ ہوئے اور ’آپریشن سندور‘ ہوا۔ بھگونت مان نے کہا یہ عجیب ہے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار آپ کے پاس ہے خدارا، ہمارے ساتھ یہ کھیل نہ کھیلیں، ہم تھک چکے ہیں۔

انہوں نے ریاستی اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کبھی آپ انہیں ’غدار‘ کہتے ہیں، کبھی ’سردار‘۔ اور ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی کے 2015 کے پاکستان دورے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان جا سکتے ہیں لیکن ہم نہیں؟

یہ بھی پڑھیں: ’ہندوستانی پیسہ ڈوبے گا‘، سردار جی 3 کی بھارت میں پابندی پر جاوید اختر بھی بول پڑے

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی اور ریلیز کے پہلے ہفتے میں 33 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کر کے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔ پنجابی ہارر فلم نے عالمی سطح پر اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھتے ہوئے، 4 سے 6 جولائی کے دوران شمالی امریکا کے باکس آفس پر ٹاپ 12 فلموں میں 11واں مقام حاصل کر لیا۔

واضح رہے کہ فلم میں پاکستان کی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی کے باعث بھارت میں اسے ریلیز نہیں کیا گیا۔ اگرچہ بھارت میں فلم کو روکا گیا، مگر پاکستانی شائقین نے اسے بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا۔ سنیما گھروں میں ’سردار جی 3‘ کے تمام شوز ہاؤس فل جا رہے ہیں اور فلم کو زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی وو دلجیت دوسانجھ سردار جی 3 ہانیہ عامر

متعلقہ مضامین

  • آبی معاہدے کو سیاسی ہتھیار بنانے والا بھارت خود پانی کے عدم تحفظ کا شکار
  • بھارت میں مودی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال
  • پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، مودی سرکار نے جھوٹ پر مبنی کتاب شائع کر دی
  • مودی سرکار کا آپریشن سندور میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے جھوٹا پروپیگنڈا جاری، پراپیگنڈا کتاب شائع کردی
  • امریکا نے بھارت پر 10فیصد ٹیرف لگا دیا، مودی سرکار کو ٹرمپ کا زبردست جھٹکا
  • مودی سرکار نے جھوٹ پر مبنی کتاب شائع کر دی؛ پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
  • سردار جی 3 پر پابندی، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان حکومت کے خلاف پھٹ پڑے
  • بھارت میں مودی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال، ایک دن میں معیشت کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان
  • مودی سرکار نے بنگالی نژاد مسلمان خاندانوں کے گھر بلڈوز کردیے
  • بھارت کی ناکام خارجہ پالیسی