بھارتی وزیراعظم کے حالیہ اشتعال انگیز بیان پر پاکستان کا شدید ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کے لیے بیانات دے رہا ہے۔ بھارت کا بڑھتا ہوا جنگی بیانیہ علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ اشتعال انگیز بیان پر پاکستان نے سخت رد عمل دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے مودی کے گجرات میں دیے گئے بیان کو انتخابی مہم کا تھیٹر قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری ریاست کے سربراہ کے نفرت انگیز بیانات قابل افسوس اور خطرناک رجحان ہیں، بھارتی وزیراعظم کا بیان یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، یو این چارٹر تمام ریاستوں کو باہمی تنازعات پُرامن طریقے سے حل کرنے کا پابند بناتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کے لیے بیانات دے رہا ہے، پاکستان یو این امن مشن میں اہم کردار اور عالمی انسداد دہشت گردی کا فعال شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو انتہا پسندی کی فکر ہے تو اسے اندرون ملک ہندوتوا اور اقلیت دشمنی پر توجہ دینی چاہیے، پاکستان خود مختاری اور مساوی سلامتی کی بنیاد پر امن کا حامی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دے گا، یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا حق محفوظ ہے۔ بھارت کا بڑھتا ہوا جنگی بیانیہ علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
قطر میں ہنگامی عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس، وزیراعظم آج دوحہ پہنچیں گے
وزیراعظم محمد شہباز شریف 15 ستمبر 2025 کو دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر کا دورہ کریں گے۔
یہ اجلاس پاکستان کی شراکت داری سے طلب کیا گیا ہے جس کا مقصد دوحہ پر گزشتہ دنوں اسرائیلی فضائی حملوں اور فلسطین کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں مشاورت کرنا ہے۔ اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہانِ مملکت، حکومتوں اور اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کے قطر پر حملے پر عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شرکت
سربراہی اجلاس سے قبل 14 ستمبر کو وزرائے خارجہ کی تیاری اجلاس منعقد ہوگا جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کریں گے۔
پاکستان، قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرچکا ہے۔
قطر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر وزیراعظم شہباز شریف 11 ستمبر کو دوحہ کا خصوصی دورہ بھی کرچکے ہیں جہاں انہوں نے قطری قیادت سے ملاقات میں قطر کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیلی حملے دوحہ شہباز شریف قطر