یوم تکبیردفاع وطن کیلئے 24کروڑ عوام کے جذبے اور عزم کی درخشاں علامت ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
یوم تکبیردفاع وطن کیلئے 24کروڑ عوام کے جذبے اور عزم کی درخشاں علامت ہے، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے ایٹمی دھماکوں کے 27 سال پورے ہونے پر (یوم تکبیر)اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم تکبیر صرف ایک دن کا نام نہیں ہے، یہ 24کروڑ عوام کے جذبے ، عزم ، ارادے اورقومی دفاع کی ایک ایسی علامت ہے جو درخشاں ہیاور آنے والی نسلوں کو بھی دفاع وطن کا عزم عطا کرتا رہے گا ۔
انہوں نے کہاکہ اس دن ہم نے برملا اپنی ایٹمی طاقت کا اظہار کیا یہ اس لئے بھی ضروری ہوگیاتھاکیونکہ ہمارے قریب ترین ہمسایہ ملک نے اپنی ایٹمی صلاحیت کا اظہار کر دیا تھا اور اس کے فورا بعد اس طرح کا تاثر وہاں سے آنے لگا تھا کہ جیسے پاکستان کو ترنوالہ سمجھ لیا جائے گا لیکن آج کے دن 28 مئی کواس وقت کے وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ایک تاریخ ساز فیصلہ کیا گیا۔دنیا جانتی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف پر ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے لئے کتنا دبا تھا ،کس طرح کی ترغیبات دی گئیں، جب بھارت کے دھماکے ہوئے تواگلے ہی دن وزیراعظم نوازشریف ایوان صدر میں آئے ،وہاں میں موجود تھا،انہوں نے اس وقت کے صدر رفیق تارڑ سے ملاقات کی جس میں طے ہو گیا تھا کہ اب یہ دھماکے کرنے ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ لوگوں کا یہ کہنا کہ فلاں کا پریشر پڑا ، فلاں کا دبا تھا ورنہ دھماکے نہیں کرنے تھے ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ دھماکوں کا فیصلہ اسی وقت ہو گیا تھا جس دن بھارت نے اپنے ایٹمی دھماکے کئے تھے ۔
انہوں نے کہاکہ مئی کے مہینے میں ہم نے بنیان مرصوص میں تاریخی فتح حاصل کر کے دراصل 28مئی جو ہمارا تفاخر تھا اس میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ یہ دن اسی جذبے سے منایا جاتا رہے گا ۔انہوں نے کہاکہ ہماری مسلح افواج کے جذبہ شہادت اور غازی بننے کی آرزو کا کوئی متبادل نہیں، دنیا کے پاس ایسیکوئی ہتھیار نہیں جو ہماری مسلح افواج کے اس جذبے کا سامنا کر سکیں۔ قوم کو آج یوم تکبیر کے ساتھ بنیان مرصوص کی کامیابی کی بھی مبارکباد دیتا ہوں ۔اللہ تعالی دفاع وطن کایہ عزم اور جذبہ قائم دائم رکھے ، ہم اسی جوش و جذبہ کے ساتھ اپنی پاک سرزمین کے دفاع کے لیے دعا گو اورکوشاں رہیں گے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی انتشار، مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے ،سینیٹر عرفان صدیقی پی ٹی آئی انتشار، مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے ،سینیٹر عرفان صدیقی روس یوکرین تنازعہ میں ہم پاکستان کے غیر جانبدارانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،روسی سفیر البرٹ پی خورئیو چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلی سطح وفد کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں شراکت داری پر... جہاز میں 2بار فنی خرابی، لیبیا کے شہری کی حج پر جانے کی معجزاتی کہانی وائرل عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگنے کا امکان، پیٹرولیم لیوی سے 1311ارب وصولی کا ہدف پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیرکا معاملہ ،الیکشن کمیشن بینچ کی عدم دستیابی کے باعث 29مئی کو ہونیوالی سماعت ملتوی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی دفاع وطن انہوں نے نے کہاکہ
پڑھیں:
عمران خان کی رہائی بچوں یا بہنوں سے نہیں، انکے اپنے طرزِعمل پر منحصر ہے،عرفان صدیقی
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی ان کے بچوں یا بہنوں سے نہیں بلکہ ان کے اپنے طرزِعمل پر منحصر ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر لیگی رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کے بچے پاکستان آ کر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو وہ آئیں اور قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں، تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ بانی تحریک انصاف کی رہائی نہ تو ان کے بچوں سے ممکن ہے اور نہ ہی بہنوں سے، بلکہ یہ معاملہ مکمل طور پر ان کے اپنے رویے اور طرز عمل پر منحصر ہے۔
عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانے کے خواہاں ہیں اور اگر وہ قانون کے مطابق سرگرمیاں کریں گے تو انہیں اس کا حق حاصل ہے،تاہم رہائی جیسے معاملات سیاسی دباؤ یا خاندانی اثر سے نہیں بلکہ قانونی دائرے میں رہتے ہوئے فیصلہ پاتے ہیں۔
لیگی رہنما نے خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں حکومت کی تبدیلی کی کوئی بات زیر غور نہیں اور پیپلز پارٹی اس وقت اتحادی جماعت کے طور پر حکومت کا حصہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری ایک مدبر اور تجربہ کار رہنما ہیں، جنہوں نے ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کی بلکہ حکومت کو مضبوطی سے آگے بڑھنے کا موقع دیا ہے۔
چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوال پر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت نے اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں اور بیرون ملک سے چینی درآمد کرنے کا فیصلہ بھی اسی مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔ حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔