ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران مختلف 7 کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 177.02 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
موسیٰ لین لیاری، کراچی میں واقع گودام سے 125 کلو گرام پوٹاشیم پرمینگیٹ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 25 کلو چرس برآمد ہوئی۔
اُدھر راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں اٹک سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے قالین میں جذب شدہ 25 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ پشاور میں واقع کوریئر آفس میں بہاولنگر بھیجے جانے والے پارسل سے 120 گرام چرس برآمد ہوئی جب کہ لہتراڑ روڈ اسلام آباد پر واقع کوریئر آفس میں کراچی بھیجیے جانے والے پارسل سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں نیول اینکریج اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 150 گرام کوکین اور 370 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ داتا دربار، مانسہرہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 530 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔
تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان برآمد کرلی گئی
پڑھیں:
سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں سے 18 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں سے دھماکا خیزمواد، 3 ای آئی ڈی بم، 13 ڈیٹونیٹر اور فرقہ وارانہ پمفلٹ برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں کی شناخت کریم، علی رضا، عزیز، محمد علی، ہاشم، نورالامین، سلیم صدام اور دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے ایک ماہ میں 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 18 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔ دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں لاہور، منڈی بہاؤالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، نارووال، پاکپتن، بھکر اور دیگر علاقوں میں کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق انتہائی خطرناک دہشتگرد تنظیم کا اہم رکن لاہور سے گرفتار کی اگیا ہے، دہشتگرد شہر میں دہشتگردی کی پلاننگ مکمل کر چکا تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں سے دھماکا خیزمواد، 3 ای آئی ڈی بم، 13 ڈیٹونیٹر اور فرقہ وارانہ پمفلٹ برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں کی شناخت کریم، علی رضا، عزیز، محمد علی، ہاشم، نورالامین، سلیم صدام اور دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکےعوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ رواں ماہ میں4 ہزار 601 کومبنگ آپریشنز کے دوران 320 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 1 لاکھ 9 ہزار 892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔