طوفانی بارشوں سے پنجاب میں درجہ حرارت گرگیا، آج بھی بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں شدید گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ گیا جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کی پیشگوئی بھی کردی ہے۔
پنجاب میں آج بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 4 مئی اتوار کے دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران آسمانی بجلی گرنے کے امکانات زیادہ ہیں۔
دوسری جانب تیز ہواؤں کے ساتھ بادلوں کی موجودگی کے باعث گرمی کی شدت کم ہوگئی ہے جبکہ درجہ حرارت میں کمی کے باعث گرمی کے ستائے افراد نے سُکھ کا سانس لیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں کم سے کم پارہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 تک جانے کا امکان ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
— فائل فوٹوکراچی کے مضافات میں آج کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
کراچی میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں مغرب سے ہوائیں 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 31.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔