لاہور (نیوز رپورٹر + لیڈی رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کے لئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ انڈیا کا باپ بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، انشاء اللہ اس ملک نے ہمیشہ قائم رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے بڑا رول ماڈل رسول خدا حضرت محمد صلی علیہ وسلم کی ذات اقدس ہے۔ خواتین میں ہماری رول ماڈل ازواج مطہرات ہیں، بی بی خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا، بی بی عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور بی بی فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہا ہیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اسناد بھی تقسیم کیں۔ قبل ازیں، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مقامی ہوٹل لاہور میں ہالینڈ کے بادشاہت ڈے کے موقع پر تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس، اعزازی قونصل جنرل عاصمہ، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور مختلف ہائے شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر گورنر نے کہا کہ ماضی میں ہالینڈ کے بادشاہ اور ملکہ کے پاکستان کے دورے کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہالینڈ اور پاکستان کی سفارتی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جمیعت اہل حدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ گورنر پنجاب نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب صدر کاظم خان، سینئرنائب صدر ایاز خان، سیکرٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، ڈپٹی سیکرٹری جنرل تنویر شوکت اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر  پاک فوج، سائنسدانوں اورانجینئرز کو مبارکباد دی۔ کانووکیشن میں 94 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔ مختلف مضامین میں کل 5010 ڈگریاں دی جائیں گی۔ کانووکیشن کا دوسرا سیشن آج اتوار کو ہو گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نے کہا کہ

پڑھیں:

 محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

 لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  •  محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو
  • مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
  • گورنر کے امیدوار کیلئے 8 ،10 نام؛ پارٹی فیصلہ کرے گی : گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی
  • غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل آمد کیلئے ترکیے میں اجلاس، اسحاق ڈار شرکت کریں گے
  • خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے، فیصل کریم کنڈی
  • لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
  • جماعت اسلامی کا مینار پاکستان پر ہو نے والا اجتماع عام تاریخی ہو گا،ڈاکٹر طارق سلیم
  • پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے: چیف الیکشن کمشنر
  • کراچی سمیت سندھ کے مہاجروں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر