یمن؛ کابینہ کے استعفے کے بعد سلیم صالح نئے وزیراعظم مقرر
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
ADEN:
یمن کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے سابق وزیرخزانہ سلیم صالح کو کابینہ کے استعفے کے بعد صدارتی کونسل نے نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سابق وزیراعظم احمد عواد بن مبارک نے اپنے استعفے سے متعلق کہا تھا کہ وہ حکومت میں تبدیلیوں سمیت کئی مشکلات کا سامنا کرنے پر استعفیٰ دے رہے ہیں۔
یمن کی حکومت کے متعدد عہدیداروں نے بتایا کہ احمد عواد کا صدارتی کونسل کے سربراہ رشید العلیمی کے ساتھ اختلافات تھے کیونکہ کونسل کے سربراہ نے سابق وزیراعظم کی جانب سے کی گئی 12 وزرا کی برطرفی کی درخواست مسترد کردی تھی۔
یاد رہے کہ احمد عواد بن مبارک کو فروری 2024 میں یمن کا وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا اور وہ 2015 میں نمایاں طور پر یمن کی سیاست میں سامنے آئے تھے جب انہیں حوثی باغیوں نے اغوا کیا تھا اور اس وقت وہ یمن کے صدر عبدالربو منصور ہادی کے چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
یمن کے حوثی باغیوں کی عسکری تنصیبات کو امریکا کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان پر ایران کے لیے کام کرنے کا الزام ہے جبکہ یمن کے اکثریتی علاقے پر حوثیوں کا کنٹرول ہے، جس میں شمال اور مغربی کا مرکزی علاقہ بھی شامل ہے، جہاں کمرشل جہازوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یمن میں جاری خانہ جنگی کو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے جہاں 2014 میں حوثیوں صنعا پر قبضہ کرکے اپنی حکومت قائم کرلی تھی اور عالمی سطح پر تسلیم حکومت کو اپنا مرکز جنوبی بندرگارہ عدن پر منتقل کرنے پر مجبور کردیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یمن کے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں دائر ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے آٹھ مقدمات میں دائر ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ 8مئی کو کیس کی سماعت کرے گا ۔اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔(جاری ہے)
عدالت نے پراسکیوشن کو ریکارڈ اور دلائل کے لیے طلب رکھا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کے لیے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانتیں خارج کردیں جبکہ اسی نوعیت کے دیگر مقدمات میں درخواستگزار کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں ۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔