محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں آج بادل برسنے کی نوید
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بادل برسنے کی نوید سنا دی۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان میں آج بادل برسنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔چھٹی کے روز صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم دلفریب ہے، آسمان پر بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں، درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے، ہوائیں چلنے کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، آئندہ چند روز تک درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جائے گی۔دوسری جانب شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ شام کے اوقات میں تندوتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کراچی میں آج رات مطلع ابر آلود ہونے جبکہ کل مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، قلات، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا امکان ہے علاقوں میں
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 4 سے 7 اگست کے دوران بارشوں کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز سے اگلے 3 دنوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات سمیت ملحقہ علاقوں میں بادل برسیں گے، ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں 4 اگست سے 7 اگست کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز سے اگلے 3 دنوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات سمیت ملحقہ علاقوں میں بادل برسیں گے، ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہیں۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 4 اگست سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 5 سے 7 اگست کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔