کراچی (نیوز ڈیسک) محکمۂ موسمیات نے پیر کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں آج گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں، مذکورہ مغربی سسٹم کے اثرات ملک کے جنوبی حصوں میں پھیل رہے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جامشورو، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، شہدادکوٹ، حیدرآباد، مٹیاری،ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں آج (اتوار)گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے گھوٹکی، سکھر، خیرپور، سانگھڑ، میرپورخاص، ٹی ایم میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق عمرکوٹ، تھرپارکر، بدین، حیدرآباد، مٹیاری اور جامشورو کے اضلاع میں کل (پیر) سے بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے آج اور کل کراچی سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ

پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں آج بادل برسنے کی نوید

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بادل برسنے کی نوید سنا دی۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان میں آج بادل برسنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔چھٹی کے روز صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم دلفریب ہے، آسمان پر بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں، درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے، ہوائیں چلنے کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، آئندہ چند روز تک درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جائے گی۔دوسری جانب شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ شام کے اوقات میں تندوتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کراچی میں آج رات مطلع ابر آلود ہونے جبکہ کل مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، قلات، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 
  • محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں آج بادل برسنے کی نوید
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی
  • تیز بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیشگوئی
  • اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیز بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیشگوئی
  • کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کا بارش سے متعلق اہم بیان
  • ملک کے بالائی حصّے میں مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز، غیر متوقع بارشوں کا امکان
  • خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان
  • کراچی: آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان