ملتان: شام کے اوقات میں بارش و تیز ہوائیں چلنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
ملتان میں شام کے اوقات میں بارش و تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ملتان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ 5 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
آج شہر اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا امکان ہے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان
پشاور:خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی چند اضلاع میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
چترال، سوات، شانگلہ، دیر، مالاکنڈ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، ایبٹ آباد، ہری پور، مہمند، باجوڑ، مردان، صوابی، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، اورکزئی میں بارش متوقع ہے۔
خیبر، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت، ٹانک، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میدانی علاقوں بالخصوص پشاور اور بنوں ڈویژن میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
پشاورکا کم سے کم درجہ حرارت 23 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ جو بیس گھنٹوں کے دوران کا کول میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میر کنی 5، پتن 2، بالا کوٹ اور چترال میں ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔