پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جس میں پاکستان اقوام عالم کو بھارت کی اشتعال انگیزی اور خطے میں امن کو لاحق خطرات سے آگاہ کرے گا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار بھارتی جارحیت پر بریفنگ دیں گے۔

پاکستانی مندوب نے تصدیق کی ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر سلامتی کونسل کی صدارت کو اجلاس بلانے کی باضابطہ اطلاع دی گئی تھی۔ عاصم افتخار نے کہا کہ ’ہم اس ہدایت کے مطابق کام کر رہے ہیں، اور اپیلیں جب سسٹم میں آتی ہیں تو ان کا اثر عالمی نظام پر پڑتا ہے۔‘

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ میں بھی اس معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے، کیونکہ سب جانتے ہیں کہ جنوبی ایشیا میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کبھی محدود نہیں رہتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’امریکہ کا سلامتی معاملات میں ایک نمایاں کردار ہے، اور ہمیں توقع ہے کہ وہ کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرے گا۔‘

دوسری جانب برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے ایک معنی خیز بیان میں کہا ہے کہ ’اصل مسئلہ پہلگام یا پلوامہ نہیں، بلکہ جموں و کشمیر ہے۔ جب تک اس مسئلے کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق نہیں نکالا جاتا، تب تک پاک بھارت تعلقات میں امن کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔‘

پاکستان نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیزی، خاص طور پر حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی فوجی نقل و حرکت اور پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن جیسے اقدامات نہ صرف خطے کے امن کو متاثر کر رہے ہیں بلکہ ایک بڑی جنگ کے خطرے کو جنم دے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں پاکستان عالمی طاقتوں کو ثبوتوں کے ساتھ بھارت کی علاقائی پالیسیوں کو بے نقاب کرے گا اور یہ باور کروائے گا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کی ضمانت ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں پاکستان اقوام متحدہ

پڑھیں:

بھارتی جارحیت پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آج دو پہراجلاس طلب

 ویب ڈیسک :پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی جارحیت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا،سلامتی کونسل کے صدر نے آج دو پہر کو بند دروازہ اجلاس بلا لیا۔ 

 خبر رساں ادارے کے مطابق پندرہ رکنی کونسل کے ارکان بھارتی جارحیت اور تازہ ترین صورتحال پر غور کریں گے،پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کونسل کےسامنے پاکستان کوموقف پیش کریں گے۔

پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی

 رپورٹ کےمطابق اجلاس کےبعد عاصم افتخار عالمی میڈیا کیلئے بھی بیان جاری کریں گے،پاکستان نے کسی بھی عالمی پلیٹ فارم پر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کر چکا ہے۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان آج سلامتی کونسل کو بھارتی جارحانہ اقدامات اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کرے گا
  • پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
  • بھارتی جارحیت اور تازہ ترین صورتحال پر غور,اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔
  • بھارتی جارحیت پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آج دو پہراجلاس طلب
  • پاکستان کا بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا فیصلہ
  • پاکستان کا بھارت کے جارحانہ اقدامات اقوام متحدہ کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ
  • پاک بھارت کشیدگی: پاکستان کا خطے کی صورتحال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ
  • پاکستان کا باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
  • پاک بھارت کشیدگی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلائے جانے کا امکان