موٹرسائیکل چلانے والے ہوشیار، کیا چیزیں ہونا لازم ہے؟ اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے موٹر سائیکل پر سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹر کا ہونا لازم قرار دے دیا ۔
ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس نے قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے موٹر سائیکل پر سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹر کا ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے تمام سی ٹی اوز، ڈی ٹی اوز کو گائیڈ لائنز جاری کر دیں اور کہا ہیلمٹ، سائیڈ ویو مررز، انڈیکیٹرز کی افادیت بارے آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی؛ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
کراچی:گولیمار لسبیلہ پل کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔
گلبہار کے علاقے گولیمار لسبیلہ پل کے قریب واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ علی حمزہ ولد شوکت علی کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والا شخص بے ہوش تھاا ور اس کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ۔
علاقہ پولیس نے حادثے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔