سکیورٹی خدشات، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کےنمبرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
نئے قواعد کے مطابق گاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں نمبر پلیٹ اتار کر پرانا مالک اپنے پاس رکھے گا جبکہ خریدار کو نیا نمبر الاٹ ہوگا یا پہلے سے موجود نمبر پلیٹ خریدار اپنی گاڑی پر آویزاں کر سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایکسائز حکام نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے نمبرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔ اب گاڑی کو نمبر جاری نہیں ہوگا بلکہ مالک کے نام پر نمبر جاری ہوں گے۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے پنجاب میں جتنی گاڑیاں یا موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوں گی، مالکان کے نام پر رجسٹرڈ ہوں گی۔ نئے قواعد کے مطابق گاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں نمبر پلیٹ اتار کر پرانا مالک اپنے پاس رکھے گا جبکہ خریدار کو نیا نمبر الاٹ ہوگا یا پہلے سے موجود نمبر پلیٹ خریدار اپنی گاڑی پر آویزاں کر سکے گا۔
نمبر پلیٹس ہولڈرز مرضی سے پرانا نمبر سرنڈر کرکے نیا نمبر نئی گاڑی کیلئے خرید سکیں گے۔ نمبر پلیٹس کیٹگریز کے مطابق موٹر سائیکل اور گاڑی کو آویزاں کیا جا سکے گا۔ پرانی نمبر پلیٹس آویزاں کرنے پر500 سے 8 ہزار تک اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ نئے نظام بارے قوانین میں ترامیم و رولز بنا کر سمری حکوت کو بھجوا دی گئی ہے۔ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے نئے نظام پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ سکیورٹی ایشوز سے نمبرز کو گاڑی کی بجائے مالکان پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نمبر پلیٹ
پڑھیں:
راولپنڈی؛ گاڑی سمیت بہنے والے کرنل (ر) اسحاق کی بیٹی کی لاش تاحال نہ مل سکی
ویب ڈیسک : راولپنڈی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 سے گاڑی کے بہہ جانے کا معاملہ، ریسکیو آپریشن کو 6 دن مکمل ہوگئے، کرنل (ر) اسحاق کی بیٹی نہ مل سکی۔
ریسکیو حکام کے مطابق تین روز قبل کرنل (ر) اسحاق کی ڈیڈ باڈی تلاش کی گئی تھی، بیٹی کی تلاش کے لیے صبح سے آپریشن شروع کیا گیا تھا، ریسکیو آپریشن کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دیں گئی تھیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے سواں پل کے اطراف آپریشن شروع کیا تھا۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
یاد رہے کہ گاڑی کے بہہ جانے کا واقعہ 22 جولائی کو پیش آیا تھا۔ ریسکیو حکام کا مزید بتانا تھا کہ راول ڈیم کے اسپیل ویز کھلنے سے دریا سواں میں پانی کا لیول بلند ہوا ایک درجن کے قریب ریسکیو اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے تھے۔