Express News:
2025-09-17@23:49:25 GMT

کراچی میں چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ سے شہری جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT

شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی فلائی اوور سے سہراب گوٹھ جانے والے ٹریک کے قریب نامعلوم ملزمان نے چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ناگن چورنگی فلائی اوور پر موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے بائیک پر چچا کے ساتھ سوار شخص پر فائرنگ کی جس میں چچا محفوظ رہا جبکہ متوفی فضل الرحمان سر پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ایس ایچ او گبول ٹاؤن طارق کامران نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ فضل رحمٰن ولد عمر خطاب کے نام سے کی گئی جسے چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر عقب سے آنے والے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سر پر گولی ماری تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

انہوں نے بتایا ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مقتول کے ہمراہ اس کے رشتے کا چچا عارف بھی سوار تھا جو کہ فائرنگ سے معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور اس نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ ناگن چورنگی سے سہراب گوٹھ جانے والی سڑک پر جا رہے تھے اور ناگن فلائی اوور کے اترنے والے ٹریک کے قریب پہنچے تو چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر عقب سے آنے والے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فضل رحمان کو سر پر فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے جبکہ ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے سفید مفلر سے اپنے چہرے چھپائے ہوئے تھے۔

ایس ایچ او کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ، مقتول سرسید تھانے کی حدود میں قائم نارتھ کراچی بلال کالونی کچی آبادی سیکٹر سیون سی کا رہائشی اور سیکیورٹی گارڈ کا کام کرتا تھا تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات اور عینی شاہد سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل پر فائرنگ سائیکل پر نے والے

پڑھیں:

چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل پڑانگ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پڑانگ میں پولیس پارٹی پر چھاپے کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں پولیس کانسٹیبل اور ایس ایچ او کا گن مین شہید جبکہ سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل فصیح الدین کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس لائنز چارسدہ منتقل کر دیا گیا جہاں رات کو 12 بجے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی گاؤں درگئی روانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • گلستان جوہر میں سفید کار دہشت کی علامت بن گئی،شہریوں میں خوف و ہراس
  • کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
  • مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی
  • چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • کراچی، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق
  • کراچی میں پولیس کو نشانہ بنانیوالے دہشتگردوں کے سلیپر سیل کی موجودگی کا انکشاف
  • چارسدہ میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • مالی تنازع پر عدالت آنے والے بھائیوں پر فائرنگ، 1 جاں بحق
  • کراچی میں پولیس کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے سلیپر سیل کی موجودگی کا انکشاف