تفتان؛ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
بلوچستان کے علاقے تفتان میں ایف آئی اے نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو تفتان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق چاغی اور نوشکی سے ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد نواز، محمد خان اور سید محمد شامل ہیں۔
ملزمان سے مجموعی طور پر 1350 ملین سے زائد ایرانی ریال، 8 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی روپے، 180 امریکی ڈالر اور بنگلا دیشی ٹکہ برآمد ہوئے۔ ملزمان سے 3 اے ٹی ایم کارڈز، 5 پاکستانی پاسپورٹس اور 12 رجسٹرز بھی برآمد کیے گئے۔
ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث
پڑھیں:
لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
فاران یامین:ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (ASF) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کے مطابق جدہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے 108 منشیات کے کیپسول برآمد ہوئے جو ماہرانہ طریقے سے اسٹیل راڈ میں چھپائے گئے تھے۔
چیکنگ کے دوران ان کیپسول سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا