اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے بے بنیاد الزامات کو منطقی، مدلل اور ٹھوس انداز میں مسترد کر دیا۔ پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری برائے امورِ خارجہ، محمد راشد نے اجلاس سے خطاب میں بھارت کو خطے میں دہشت گردی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاستی جبر کا اصل ذمہ دار قرار دیا۔
محمد راشد نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے، جو کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ حقیقت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن کے فروغ اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی برادری کا قابلِ اعتماد اور مضبوط شراکت دار ہے۔
انہوں نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بار بار جھوٹ بولنے سے حقیقت نہیں بدلی جا سکتی۔ دراصل، دہشت گردی کا سب سے بڑا مرتکب وہی ملک ہے جو خود کو دوسروں پر برتر سمجھتا ہے، اور اپنی بالادستی کی خواہش میں پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے۔
سیکنڈ سیکرٹری نے بھارت کو ایک ایسے ملک کے طور پر بیان کیا جو غیرقانونی طور پر علاقوں پر قابض ہے، جہاں نہتے عوام پر ظلم و ستم کیا جاتا ہے، اور ان کے بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سرحد پار دہشتگرد نیٹ ورکس چلا کر پاکستان کے اندر اور باہر پراکسی عناصر کے ذریعے کارروائیاں کرتا ہے۔ اس کی زندہ مثال بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر اور خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کلبھوشن یادو کی گرفتاری ہے، جو پاکستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
محمد راشد نے پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اس واقعے کا الزام بغیر کسی ثبوت یا تحقیقات کے پاکستان پر عائد کر دیا، جو اس کی پرانی روایت ہے۔ تاہم، پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اس واقعے کی مذمت کی بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر ایک آزاد، غیر جانب دار اور شفاف تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔ افسوس کہ بھارت آج تک کوئی قابلِ اعتبار ثبوت پیش نہیں کر سکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے کو جواز بنا کر بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے 7 سے 10 مئی کے دوران پاکستان پر جارحیت کی، جس میں 54 بے گناہ شہری شہید ہوئے، جن میں 15 بچے اور 13 خواتین شامل تھیں۔
محمد راشد نے اپنی تقریر کے اختتام پر کہا کہ ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے خلوصِ نیت، باہمی احترام، کھلے مکالمے اور سفارت کاری کی ضرورت ہے — وہ اصول جنہیں پاکستان ہمیشہ مقدم رکھتا آیا ہے۔ اگر بھارت واقعی امن کا خواہاں ہے تو اسے بھی اسی راستے کو اختیار کرنا ہوگا۔

پاکستان کے مؤثر اور دوٹوک مؤقف نے نہ صرف سچائی کو اجاگر کیا بلکہ بھارتی مندوب کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کر دیا، جو خطاب کے دوران ہی فون پر کسی سے بات کرتا نظر آیا اور پھر شدید پریشانی کے عالم میں ہال چھوڑ کر چلا گیا۔ یہ مناظر دنیا نے دیکھے — اور یہ اس سچ کی گواہی تھے، جو زبان سے نہیں، عمل سے بولا جاتا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن