اسلام آباد:۔ یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپیہ 97 پیسے سے لے کر 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 97 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 48 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل میں ایک روپیہ 76 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے، جسے اوگرا کے ذریعے پیٹرولیم ڈویژن وزارتِ خزانہ کو آج ارسال کرے گی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا حتمی اعلان وزارتِ خزانہ کل منگل کو کرے گی۔ یہ اضافے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ردوبدل اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث متوقع ہیں، جو عام شہریوں پر اضافی مالی بوجھ ڈال سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پیسے فی لیٹر کی قیمتوں

پڑھیں:

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی اڑان جاری، ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی

کراچی:

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کی مکمل صلاحیت حاصل ہونے، حالیہ 50کروڑ ڈالر کی ادائیگیوں کے بعد اپریل 2026 میں یوروبانڈز کے سرمایہ کاروں کو مزید 1.3ارب ڈالر کی ادائیگیوں کا انتظام ہونے اور ترسیلات زر کی معیشت میں حصہ بتدریج بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

وزیر خزانہ کی جانب سے رواں سال 43ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی متوقع آمد، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی بڑھانے سے عالمی مالیاتی اداروں اور کمرشل بینکوں کے ساتھ فنڈز کے معاملات میں بہتری جیسے مثبت فنڈامینٹلز کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 23 پیسے کی کمی سے 281 روپے سات پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن بہتر سپلائی اور قدر میں کمی سے استفادہ کرتے ہوئے مارکیٹ فورسز نے زرمبادلہ کی خریداری سرگرمیاں بڑھادیں جسکے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 281روپے 27پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر پانچ پیسے کی کمی سے 282روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • سوناایک ہفتے میں فی تولہ 12 ہزار روپے سے زائد مہنگا
  • کراچی میں دودھ 40 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان، صارفین پریشان
  • میرپورخاص،شہریوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
  • ٹنڈوجام،پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ،عوام مشکلات کا شکار
  • پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • کراچی میں دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 40 روپے تک اضافے کا امکان
  • گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی اڑان جاری، ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی
  • ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپیہ مزید مضبوط
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے ،جاوید قصوری