data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے این او سی معطل کردئیے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں شکست کے بعد قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کے لئے جاری کئے گئے این او سی معطل کردئیے ہیں۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔قومی کرکٹرز کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا۔پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لئے این او سی جاری کیے تھے تاہم اب انہیں ہولڈ پر رکھ دیا گیا ہے۔اس فیصلے کے تحت پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف براہ راست متاثر ہوں گے۔

اسپورٹس ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قومی کرکٹرز کے

پڑھیں:

کوئٹہ، محکمہ داخلہ نے انٹرنیٹ مزید 2 روز کیلئے معطل کر دیا

سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ مزید معطلی کے بھی امکانات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز کو مزید 2 دنوں کیلئے معطل کر دیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کے مطابق کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید 2 روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ سروسز 18 نومبر تک معطل رہے گی۔ حمزہ شفقات کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے اس سے قبل بھی انٹرنیٹ سروسز کو معطل رکھا ہے۔ اگست کے مہینے میں عدالت عالیہ کے حکم پر حکومت کو انٹرنیٹ بحال کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی وجوہات کی بنا پر بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی
  • سہ ملکی سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
  • اظہر علی کرکٹ بورڈ سے الگ، وجہ سرفراز احمد کی انٹری پر تحفظات یا کچھ اور؟  
  • اکتوبر میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 179 ملین ڈالر ریکارڈ ، اسٹیٹ بینک
  • سہ ملکی سیریز سے قبل 2 سری لنکن کھلاڑی پاکستان سے روانہ، وجہ کیا بنی؟
  • ٹرائی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ سلمان علی آغا نے بتا دیا
  • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی رپورٹ جمع نہ ہوئی
  • کوئٹہ، محکمہ داخلہ نے انٹرنیٹ مزید 2 روز کیلئے معطل کر دیا
  • وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی اور وزیراعلیٰ سندھ کی قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر تہنیتی پیغامات
  • سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئی ذمے داریاں مل گئیں