ثنا جاوید نے شعیب ملک کی قومی ٹیم میں موجودگی سے متعلق بیان پر یوٹرن لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
سابق کرکٹ کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر کی قومی کرکٹ ٹیم میں موجودگی کے حوالے سے دیے گئے بیان میں تبدیلی لاتے ہوئے یوٹرن لے لیا ہے۔ انہوں نے اپنے ابتدائی بیان پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد اپنی بات کی وضاحت پیش کی۔
ثنا جاوید نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک بھارت فائنل کے بعد اپنے فیس بک پیغام میں کہا تھا کہ اگر شعیب ملک ٹیم کا حصہ ہوتے تو ان کا تجربہ پاکستانی ٹیم اور عوام کےلیے امید کی کرن بنتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی موجودگی ہی جیت کا یقین اور حوصلہ پیدا کرنے کےلیے کافی تھی۔
A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)
یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس پر صارفین کی مختلف آرا سامنے آئیں۔ کچھ صارفین نے ثنا جاوید کے جذبات کو سراہا جبکہ دوسروں نے ان پر تنقید کی اور کہا کہ وہ خیالی دنیا میں رہ رہی ہیں۔ بعض مداحوں نے تو یہاں تک قیاس آرائیاں کیں کہ شاید یہ پوسٹ خود شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کے اکاؤنٹ سے لکھی ہو۔
تنقید کے بعد ثنا جاوید نے ایک اور پوسٹ کے ذریعے اپنے موقف میں تبدیلی لاتے ہوئے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ رہیں کہ شعیب ملک ٹیم میں ضروری ہیں، بلکہ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک سینئر کا ہونا لازمی ہے، چاہے وہ بابر اعظم، محمد رضوان یا کوئی اور ہو۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔ یہ پہلا تاریخی موقع تھا جب پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میچ میں آمنے سامنے آئے تھے۔
ثنا جاوید کے اس بیان اور اس کے بعد آنے والی وضاحت نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا سابق کھلاڑیوں کی اہلیہ کو موجودہ کرکٹ ٹیم کے معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہیے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ انہیں اپنی رائے دینے کا پورا حق حاصل ہے جبکہ دوسرے اسے غیر ضروری مداخلت قرار دے رہے ہیں۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ثنا جاوید نے شعیب ملک ٹیم میں کے بعد
پڑھیں:
بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
اپنے ایک جاری بیان میں بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اس حکم کی مخالفت کرنے والوں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی انجام دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آج "بحرین" کی وزارت داخلہ نے نام نہاد علاقائی سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے، اپنے شہریوں کو تا حکم ثانوی "ایران" اور "عراق" کے سفر سے روک دیا۔ مذکورہ ملک کی وزارت داخلہ نے کہا کہ اس حکم کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی انجام دی جائے گی۔ بحرین نے الزام لگایا کہ اس نے یہ فیصلہ ایرانی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا۔ جس کا مقصد ملک کی سلامتی کو برقرار رکھنا اور بحرینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ حالانکہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جنگِ رمضان کے دوران ایران کے خلاف کھلی امریکی و صیہونی جارحیت میں بحرین برابر کا شریک ہے۔ خطے کا سب سے بڑا امریکی اڈہ بھی اسی ملک میں موجود ہے۔ ان اڈوں کے خلاف ایران کی جوابی کاری ضربوں نے بحرین کو شدید متاثر کیا۔ جس کی وجہ سے اُسے اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے۔ مزید برآں کہ درست سفارتی فیصلوں کی بجائے "منامہ" اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ جس سے اُسے مزید سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔