Jasarat News:
2026-07-24@03:07:37 GMT

سانگھڑ پریس کلب نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250930-11-13
سنجھورو(نمائندہ جسارت)سانگھڑ نیشنل پریس کلب کے لیئے ایک اور بڑا اعزاز ممبر سندھ بار کونسل ایڈووکیٹ نند کمار گوکلانی نے یکم نومبر 2025 کو ہونے والے سندھ بار کونسل کے الیکشن کے سلسلے میں امیدوار برائے ممبر سندھ بار کونسل ضلع سانگھڑ سیٹ نے اپنی جاری الیکشن مہم کی وکلا کے ساتھ جاری کامیاب ملاقاتوں اور ورک کی تیز ترین میڈیا کوریج اور تشہیر کیلئے خبروں کی سوشل پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا پر تشہیر و اشاعت کے لیے نیشنل پریس کلب سانگھڑ کو اپنا میڈیا پارٹنر کا انتخاب کرتے ہوئے صدر محمد الیاس انجم اور پوری ٹیم کو ایڈووکیٹ نند کمار گوکلانی نے باقاعدہ اختیارات تقویض کر دیے ہیں تا کہ وہ بلا کسی خوف و خطر میرٹ پر نند کمار گوکلانی ایڈووکیٹ امیدوار برائے سندھ بار کونسل ضلع سانگھڑ کی سیٹ پر جاری انتخابی مہم کی کوریج اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا پر چلائیں اور ان کے وکلا کی بہتری کیلئے جاری کیے گئے منشور کو بہتر طریقے سے ضلع سانگھڑ میر پور خاص عمرکوٹ اور تھرپارکر کے وکلا تک پہنچائیں اور میری بطور ممبر سندھ بار کونسل ماضی کی وکلا کاز کیلئے کی گئی کار کردگی کو خوب اجاگر کرکے وکلا کو میرا پیغام حقیقی چہرا دکھایا جائے سانگھڑ کے چند میرے مخالف ازلی دشمن وکلا سیاست میں نومولود و نابالغ وکیل میرے خلاف وکلا میں منفی اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کررہے ہیں ان شاء للہ تعالیٰ ان جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو سندھ بار کونسل کے یکم نومبر 2025ء کو ہونے والے الیکشن میں منہ کی کھانی پڑے گی اور وہ وکلا اور عوام میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے نیشنل پریس کلب سانگھڑ نے ہمیشہ ہر الیکشن میں چاہے سندھ بار کونسل ہو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سانگھڑ ہو جنرل الیکشن ہو کھل کر میرا اور حق سچ کا ساتھ دیا ہے میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں جو صحافی اپنے قلم سے حق و سچ کی آ واز کو بلند رکھے ہوئے ہیں اور عوام کو حقیقت پر مبنی حق و سچ کی معلومات فراہم کرتے ہیں ۔نند کمار گوکلانی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی وکلا کاز کیلئے کی گئی خدمات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہیں وکلا کے علاج کے لیے سندھ بار کونسل سے صحت کارڈ کے اجرا ہو یا سندھ اسمبلی سے وکلا پروٹیکشن بل سال 2023ء کو واضح اکثریت سے پاس کرواکر ایکٹ قانون بنانے میں ان کا کلیدی کردار ہے ہائیکورٹ سرکٹ بنچ میرپورخاص کا بل سندھ اسمبلی سے پاس کرواکر ہائیکورٹ سرکٹ بنچ میرپورخاص کا قیام ان کی جانب سے وکلا کاز کے لیے کیے گئے بڑے کارنامے ہیں ان کیلئے ایڈووکیٹ نند کمار گوکلانی کی کلیدی کاوش اور کوشش تھی۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ بار کونسل پریس کلب

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک