اسلام آباد +راولپنڈی (خبر نگار خصوصی +خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح-4 کی شمولیت سے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا۔جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹمز سے لیس یہ میزائل ٹیرین ہگنگ خصوصیات کے باعث دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکما دینے اور انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان آرمی کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔کامیاب تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینیئر افسران اور میزائل تیار کرنے والے سائنسدانوں و انجینئرز نے کیا۔صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر شریک افسران، جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فتح 4 کروز میزائل کے کامیاب تجربہ پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم اضافہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اگر کسی نے ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو بہت جلد وہ اپنے انجام سے واقف ہوگا۔وزیراعلیٰ نے شاندار کامیابی پر پاک فورسز، انجینئرز اور سائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ابو ظہبی میں کرکٹ کا میدان سج گیا

 

ابوظہبی، :ابوظہبی ٹی 10سیزن 2025 کے آغاز سے پہلے کرکٹ کے سب سے بڑے نام ابوظہبی میں جمع ہو گئے ہیں۔ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس میں تمام آٹھ فرنچائز ٹیموں کے آئیکون کھلاڑی اور کپتان موجود تھے، جن میں کیرون پولارڈ (یو اے ای بُلز)، تھیسارا پیریرا (ناردرن واریئرز )، شکیب الحسن (رائل چیمپس)، فاف ڈو پلیسی (وسڈا رائیڈرز)، سیم بلنگز ( اسپنز سٹیلئنز)، لیام لیونگ اسٹون (کوئٹہ کیولری)، نکولس پوران (دکن گلیڈیئٹرز)، اور معین علی (اجمان ٹائٹن) شامل تھے۔کھلاڑیوں نے ٹی 10کے مختصر مگر انتہائی دلچسپ فارمیٹ میں حصہ لینے کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ فارمیٹ شائقین کو ہر گیند پر سنسنی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عالمی سطح کے ٹیلنٹ کو ایک جگہ جمع کرنے والی ٹورنامنٹ کی بھی تعریف کی۔ٹی 10گلوبل اسپورٹس کے چیئرمین شجی الملک نے کہا کہ ہم ابوظہبی ٹی 10کے ایک اور سیزن کا آغاز کرنے پر خوش ہیں۔ یہ فارمیٹ دن بہ دن مقبول ہورہا ہے اور اس سال بھی کرکٹ کے بڑے سپر اسٹارز اس میں حصہ لے رہے ہیں، جس سے یہ سیزن پہلے سے بھی زیادہ یادگار ہوگا۔ ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس ہب کے سی ای او میٹ بوچر نے کہا کہ ہم شائقین کو 2025 کے ابوظہبی ٹی 10میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں دنیا کے بہترین کھلاڑی شریک ہوتے ہیں اور یہ ہر سال کرکٹ کے شائقین کے لیے دلچسپ تجربہ فراہم کرتا ہے۔ ٹورنامنٹ میں کل 32 میچز کھیلے جائیں گے، ہر ٹیم صرف 10 اوورز کی بیٹنگ کرے گی، جس سے 90 منٹ کے تیز رفتار مقابلے ہوں گے۔ افتتاحی میچ میں کوئٹہ قوالری اور ناردرن واریئرز کے درمیان مقابلہ ہوگا، جبکہ دفاعی چیمپئن ڈی کن گلیڈی ایٹرز اور یو اے ای بلزکے درمیان بھی دلچسپ ٹکراؤ متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹام کروز کا 45 سالہ انتظار ختم، بالآخر پہلا آسکر مل گیا
  • ٹام کروز کا 45 سالہ انتظار ختم، بالآخر پہلا آسکر مل گیا
  • تجربہ کار کھلاڑی نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں، گورنر سندھ
  • ابو ظہبی میں کرکٹ کا میدان سج گیا
  • ابوظہبی میں کرکٹ کا میدان سج گیا، کل سے ٹی 10 لیگ کا شاندار آغاز
  • وقت پر اسلحہ کیوں نہیں ملتا؟ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیے
  • بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ملکی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد اور برہمی کا اظہار
  • پاکستان میں ریئر ارتھ منرلز میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے: قیصر احمد شیخ۔
  • مسجد میں ڈرامے کی شوٹنگ پر دیپک پروانی نے اپنا تجربہ بیان کردیا
  • بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے