Jasarat News:
2025-11-18@21:25:47 GMT

پاکستان نے فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی /اسلام آباد/کراچی (نمائندگان جسارت +اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانیکی صلاحیت رکھتا ہے، فتح-4 کی شمولیت سے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا۔جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹمز سے لیس یہ میزائل ٹیرین ہگنگ خصوصیات کے باعث دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکما دینے اور انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاک فوج کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔ کامیاب تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینئر افسران اور میزائل تیار کرنے والے سائنسدانوں و انجینئرز نے کیا۔صدر مملکت، وزیراعظم ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر شریک افسران، جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔ادھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فتح 4 کروز میزائل کے کامیاب تجربہ پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم اضافہ ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اگر کسی نے ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو بہت جلد وہ اپنے انجام سے واقف ہوگا۔انہوں نے شاندار کامیابی پر پاک فورسز، انجینئرز اور سائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کامیاب تجربہ

پڑھیں:

پرتگال نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پرتگال نے آرمینیا کو بڑے مارجن سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اتوار کو کھیلے گئے میچ میں کپتان کرسٹیانو رونالڈو کی غیر موجودگی کے باوجود پرتگال نے آرمینیا کو 1-9 سے ہرایا اور کوالیفائنگ راؤنڈ کے اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں جگہ بنالی۔

پرتگال کی فتح میں برونو فرنینڈس اور جواؤ نیویس نے اہم کردار ادا کیا، دونوں کھلاڑیوں نے ہیٹ ٹرک اسکور کی، جس نے ٹیم کو گروپ ایف سے براہِ راست ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں مدد دی۔

اس سے قبل جمعرات کو پرتگال کو آئرلینڈ کے ہاتھوں 0-2 کی شکست ہوئی تھی، اور اسی میچ میں رونالڈو کو ریڈ کارڈ ملنے کے بعد میدان سے باہر بھیج دیا گیا تھا، جس کے باعث وہ آرمینیا کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے۔

میچ کے بعد رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ورلڈ کپ میں پہنچنے پر پُرجوش ہیں اور پرتگالی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • ٹام کروز کا 45 سالہ انتظار ختم، بالآخر پہلا آسکر مل گیا
  • ٹام کروز کا 45 سالہ انتظار ختم، بالآخر پہلا آسکر مل گیا
  • تجربہ کار کھلاڑی نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں، گورنر سندھ
  • بھارت نے ٹرمپ کے دباؤ میں امریکا سے گیس خریدنے کا معاہدہ کرلیا
  • پرتگال نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا
  • وقت پر اسلحہ کیوں نہیں ملتا؟ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیے
  • بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ملکی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد اور برہمی کا اظہار
  • پاکستان میں ریئر ارتھ منرلز میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے: قیصر احمد شیخ۔
  • مسجد میں ڈرامے کی شوٹنگ پر دیپک پروانی نے اپنا تجربہ بیان کردیا
  • بنوں اور لکی مروت میں آپریشن‘ 5 دہشت گرد ہلاک