پاکستان کا ایک اور سنگ میل عبور ، جدید کروز میزائل فتح-4 کا کامیاب تجربہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پاکستان کا ایک اور سنگ میل عبور ، جدید کروز میزائل فتح-4 کا کامیاب تجربہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملکی ماہرین کے تیار کردہ فتح 4 گرانڈ لانچ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح-4 کی شمولیت سے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا۔
جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹمز سے لیس یہ میزائل ٹیرین ہگنگ خصوصیات کے باعث دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکما دینے اور انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان آرمی کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔کامیاب تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینیئر افسران اور میزائل تیار کرنے والے سائنسدانوں و انجینئرز نے کیا۔صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر شریک افسران، جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے فتح 4 کروز میزائل کے کامیاب تجربہ پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم اضافہ ہے۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اگر کسی نے ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو بہت جلد وہ اپنے انجام سے واقف ہوگا۔وزیراعلی نے شاندار کامیابی پر پاک فورسز، انجینئرز اور سائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی مریم نواز کی حالیہ تقاریر پر پیپلز پارٹی ناراض، حکمران اتحاد سےعلیحدگی کی دھمکی، اسمبلی سے واک آؤٹ ٹرمپ سے فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا، یہ بات معاہدے میں بھی نہیں لکھی: نیتن یاہو کوئٹہ میں فورسز نے فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا، 6 دہشت گرد جہنم واصل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم کوئٹہ کے زرغون روڈ پر زور دار دھماکا اور فائرنگ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا کامیاب تجربہ
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی کی کامیاب سرجری ہوئی، مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، تحریک انصاف
پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی لاہور کے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (PKLI) میں آج صبح پتے کی کامیاب سرجری کی گئی۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان کے مطابق آپریشن بخیر و خوبی مکمل ہوا اور ڈاکٹرز انہیں خصوصی نگرانی میں رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سلمان اکرم راجا کی اسپتال میں زیرعلاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم مشاورت کی
پی ٹی آئی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ شاہ محمود قریشی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ قریشی گزشتہ ڈھائی برس سے مسلسل قید و بند کی مشکلات کا عزم و حوصلے سے سامنا کر رہے ہیں اور اپنی قیادت، استقامت اور مؤقف کی سچائی پر قائم ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی سمیت تمام سیاسی اسیران کی قربانیاں پارٹی کے لیے مشعلِ راہ ہیں، اور پی ٹی آئی ان کی جلد رہائی اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔
یہ بھی پڑھیے: شاہ محمود قریشی اسپتال منتقل،کن سابق ساتھیوں نے ملاقات کی، معاملہ کیا ہے؟
آخر میں پارٹی نے اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ شاہ محمود قریشی اور تمام سیاسی اسیران کو بہتر سے بہتر شفا اور آزادی عطا فرمائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جیل شاہ محمود قریشی علاج