پاک فوج کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پاک فوج نے فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 4 میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹم سے لیس میزائل دشمن کے دفاعی نظام کو چکمہ دے سکتا ہے۔
میزائل کا “ٹرین ہگنگ” فیچر ہدف کو اعلیٰ درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت دیتا ہے۔ اور فتح 4 کی شمولیت سے پاک فوج کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج اور مہارت میں اضافہ ہو گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف اور مسلح افواج کے سینئر افسران نے کیا۔ جبکہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے کامیاب تجربے میں اہم کردار ادا کیا۔
صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
بنوں اورلکی مروت میں آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک
تختی خیل؍ ہوید میں خوارج کی تشکیل کی موجودگی پر پولیس اور سی ٹی ڈی کیمشترکہ کارروائیاں
آپریشن کے دوران پولیس اہلکار محفوظ رہے،آئی جی پی خیبر پختونخوا کی پولیس اہلکاروں کو شاباش
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب کارروائیوں میں 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقے تختی خیل؍ ہوید میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کی موجودگی پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب کارروائیاں کیں ۔ آپریشن کے دوران پولیس کو عوام کی بھر پور امداد حاصل رہی، ریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان کی براہ راست نگرانی میں آپریشن جاری رہا۔ کامیاب آپریشن میں اب تک 5 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے جب کہ پولیس اہلکار محفوظ رہے، اہل علاقہ نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد پولیس کے شانہ بشانہ موجود، مٹی کے امن کیلئے خیبرپختونخواہ پولیس کے غیور جوانوں کے ساتھ ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام الناس کی حفاظت کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کے جوان ہر دم تیار ہیں۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی؍بنوں پولیس کو شاباش دی۔