پاک فوج کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پاک فوج نے دشمن پر لرزہ طاری کرنے کے لیے فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 4 میزائل 750 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹم سے لیس ہے، جو دشمن کے دفاعی نظام کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
میزائل میں موجود ’ٹرین ہگنگ‘ فیچر اسے انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کے قابل بناتا ہے۔ فتح 4 کی شمولیت سے پاک فوج کے روایتی میزائل نظام کی رینج اور مہارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف اور مسلح افواج کے سینیئر افسران نے کیا، جبکہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینیئرز نے اس کامیاب تجربے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک فوج دشمن پر لرزہ فتح میزائل کامیاب تجربہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک فوج فتح میزائل کامیاب تجربہ وی نیوز پاک فوج
پڑھیں:
جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گےجیسا مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ اللہ کےحکم اور اس کے فرمان کےمطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں اور بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایوان صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو نشان امتیاز عطا کرنے کے موقع پر جنگ سے گفتگو کی اور کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گےجیسا مئی میں دیا تھا، مسلمان جب اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تواللہ دشمن پر اس کی پھینکی مٹی کوبھی میزائل بنادیتا ہے، اللہ کےحکم اور اس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ اللہ کاخاص کرم ہےکہ پاکستان نے اپنے دشمن کو دھول چٹائی ہے، یہ فوج اللہ کی فوج ہے، ہمارے سپاہی اللہ کے نام پر لڑتے ہیں۔
وفاقی حکومت کا پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے 60 پیسے فی لیٹر کا اضافہ
مزید :