data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاک فوج نے دفاعی میدان میں ایک اور اہم پیش رفت کرتے ہوئے “فتح 4” گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے اور اس کی رینج 750 کلومیٹر تک ہے، جو اسے خطے میں ایک مؤثر ہتھیار بناتا ہے۔ یہ تجربہ پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ اور خود انحصاری کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

فتح 4 جدید ایویانکس اور نیویگیشنل آلات سے لیس ہے، جس کے باعث یہ نہ صرف اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹمز کو بھی چکمہ دینے کی خصوصیت رکھتا ہے۔ زمینی سطح کے ساتھ پرواز کرنے کی صلاحیت اس کی کامیابی کو مزید مؤثر بناتی ہے، کیونکہ اس سے میزائل کا ریڈار پر پکڑا جانا مشکل ہو جاتا ہے۔

تجربے کے موقع پر چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے شرکت کی۔ یہ کامیابی پاکستانی انجینئرز اور سائنسدانوں کی محنت اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو ملکی دفاعی صنعت کی ترقی اور خود کفالت کی واضح علامت ہے۔

صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس کامیاب تجربے پر پاک فوج، شریک دستوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔ مبصرین کے مطابق “فتح 4” کا کامیاب تجربہ نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط بنائے گا بلکہ خطے میں اس کی اسٹریٹیجک پوزیشن کو بھی مستحکم کرے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاک فوج

پڑھیں:

پنجاب پولیس کانسٹبل عمر فاروق کا کارنامہ: باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں 2 گولڈ میڈل جیت لیے

پنجاب پولیس کے کانسٹبل عمر فاروق نے مسٹر پنجاب پولیس انٹر رینج باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ 2025 میں 2 کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے 2 گولڈ میڈل جیت لیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آر پی او نے کہا کہ شیخوپورہ ریجن پولیس کا ایک اور اعزاز، ڈسٹرکٹ ننکانہ کے کنسٹیبل عمر فاروق نے مسٹر پنجاب پولیس انٹر رینج باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ 2025 میں دو کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے2 گولڈ میڈل جیت لیے۔

شیخوپورہ ریجن پولیس کا ایک اور اعزاز
ڈسٹرکٹ ننکانہ کے کنسٹیبل عمر فاروق کی مسٹر پنجاب پولیس انٹر رینج باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ 2025 میں دو کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن، 2 گولڈ میڈل جیت لیے،

آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل کی کنسٹیبل عمر فاروق سے ملاقات،

پولیس کا نام روشن کرنے پر… pic.twitter.com/XyOK7zjGpr

— RPO Sheikhupura (@RSheikhupura) November 15, 2025

آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل نے کانسٹبل عمر فاروق سے ملاقات کی اور پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد اور تعریفی سند دی اور آئندہ بھی محنت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

 

متعلقہ مضامین

  • پوری طرح تیار ہیں، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو پھر جنگ کی دھمکی
  • ٹام کروز کا 45 سالہ انتظار ختم، بالآخر پہلا آسکر مل گیا
  • ٹام کروز کا 45 سالہ انتظار ختم، بالآخر پہلا آسکر مل گیا
  • تجربہ کار کھلاڑی نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں، گورنر سندھ
  • کوئٹہ کے ہنر مندوں کا کارنامہ: کم گیس سے چلنے والے سستے گیزر سخت سردی میں نعمت
  • پنجاب پولیس کانسٹبل عمر فاروق کا کارنامہ: باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں 2 گولڈ میڈل جیت لیے
  • شیخ حسینہ کو اپنے ہی قائم کردہ عدالت نے سزائے موت سنا دی
  • مسجد میں ڈرامے کی شوٹنگ پر دیپک پروانی نے اپنا تجربہ بیان کردیا
  • بنوں اور لکی مروت میں آپریشن‘ 5 دہشت گرد ہلاک
  • ترکیے میں ہاتھ سے لکھا سب سے بڑا قرآن پاک تیار