خاموشی توڑ دیں اور آگاہی پھیلائیں، ہم مل کر زندگیاں بچاسکتے ہیں؛ آصفہ بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں 40 ہزار سے زائد خواتین سالانہ بریسٹ کینسر سے زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں، صحت کو اہمیت دیں، خاموشی توڑ دیں اور آگاہی پھیلائیں۔
اسلام آباد سے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے مہینے کے موقع پر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 90 ہزار سے زائد بریسٹ کینسر کی مریضوں کی تشخیص ہوتی ہے، جن میں سے بیشتر کی تاخیر سے تشخیص ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت تشخیص اور درست علاج سے بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی شرح 90 فیصد سے زائد ہے، خود معائنے کا ایک سادہ سا طریقہ اور اسکریننگ ہزاروں زندگیاں بچاسکتی ہے۔
75 سالہ بزرگ 35 سالہ خاتون سے شادی کی اگلی صبح ہی فوت ہو گیا
خاتون اوّل نے مزید کہا کہ اپنی صحت کو اہمیت دیں، خاموشی توڑ دیں، آگاہی پھیلائیں، ہم مل کر زندگیاں بچاسکتے ہیں اور ایک صحتمند مضبوط پاکستان بناسکتے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بریسٹ کینسر ا صفہ بھٹو نے کہا ا گاہی کہا کہ
پڑھیں:
چین کےساتھ تعاون خلاتک پہن چکا،جنگوں کےبجائےمعاشی ترقی کاسوچنا ہوگا،صدرزرداری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین اب بدل چکا ہے، 14 سال پہلے جب آیا تھا تو چین بالکل مختلف تھا، چین کا مستقبل تابناک، جنگوں نہیں معاشی ترقی کا سوچنا ہوگا۔
چینی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سب کو ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، 16 سے 17 مرتبہ چین کا دورہ کر چکا ہوں، ہر بار اپنائیت ملتی ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ چین کی معیشت مضبوط ہوئی، عوام خوشحال اور مطمئن ہیں، چین کے میرے دورے ہمیشہ خیرسگالی کے لیے ہوتے ہیں، چین کا مستقبل تابناک ہے، پورا مشرق اس کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ جنگوں کا نہیں معاشی ترقی کا سوچنا ہوگا، پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں، ترقی کا حق سب کا ہے، چین کے ساتھ ہمارا تعاون اب خلا تک پہنچ چکا ہے، زرعی شعبے میں چین کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر طرح کے حالات میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں، زرعی شعبے میں خودکفیل ہونا ہے تاکہ اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکیں، پانی کی بچت اور مؤثر استعمال کے لیے آب پاشی کے جدید طریقوں کو اپنانا ہو گا۔
صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، پانی کے انتظام، آفات کی روک تھام اور جدید زرعی ٹیکنالوجی میں تعاون کا فروغ وقت کا تقاضہ ہے، ہمارا جغرافیائی محل وقوع باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ نسلوں کو باور کرانا ہے کہ اپنے وسائل کے بہتر استعمال سے خود انحصاری حاصل کرسکتے ہیں، چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں جن کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہے، چین نے ٹیکنالوجی میں جدت اور محنت کے بل بوتے پر دنیا میں مقام بنایا۔
انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، پاکستان کی بندرگاہیں چین کے لیے قریب ترین بندرگاہوں میں سے ہیں، سی پیک کی کامیابی سے پورا خطہ ترقی کرے گا اور روابط مضبوط ہوں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین کے پاس شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کا وسیع تجربہ ہے، پاکستان چین کے تعاون سے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر بھی کام ہو رہا ہے، ریلوے کے شعبے میں بھی چین کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔