بروقت تشخیص اور درست علاج سے بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی شرح 90 فیصد سے زائد ہے، آصفہ بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
پاکستان میں ہر سال قریباً 90 ہزار خواتین میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوتی ہے، جن میں سے 40 ہزار سے زائد خواتین زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں۔ بدقسمتی سے بیشتر خواتین کی تشخیص تاخیر سے ہوتی ہے، جس کی وجہ سے علاج کے امکانات محدود ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بریسٹ کینسر سے صحتیاب خواتین کو مرض دوبارہ لاحق ہونے کا خطرہ کتنا ہے؟ حوصلہ افزا تحقیق
بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بروقت تشخیص اور درست علاج سے بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی شرح 90 فیصد سے زائد ہے۔ ایک سادہ سا خود معائنے کا طریقہ اور باقاعدہ اسکریننگ ہزاروں زندگیاں بچا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی ویکسین تیار، کیا اس کینسر کی شرح میں کمی ممکن ہے؟
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنی صحت کو اہمیت دیں، خاموشی توڑیں، آگاہی پھیلائیں۔ ہم سب مل کر زندگیاں بچا سکتے ہیں اور ایک صحت مند، مضبوط پاکستان بنا سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بریسٹ کینسر بی بی آصفہ بھٹو زرداری پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بریسٹ کینسر بی بی آصفہ بھٹو زرداری پاکستان بریسٹ کینسر سے
پڑھیں:
اسرائیل نے مشتاق احمد خان کو گرفتار کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، بلاول بھٹو
ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے گرفتار تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل کا اظہار کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غزہ جانے والا کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد خان کو گرفتار کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے گرفتار تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اُنہوں نے غزہ کے لیے انسانی راہداری اور فلسطین کے لیے انصاف کا بھی مطالبہ کیا ہے۔