data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی (MMfD) نے “پروجیکٹ ڈِس اِنفو” کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد نیوزرومز کو جھوٹی اور گمراہ کن معلومات (Disinformation) کے بڑھتے ہوئے خطرات سے محفوظ اور مؤثر بنانا ہے۔

تیزی سے پھیلنے والے گمراہ کن مواد کے اس دور میں، جب غلط خبریں بغیر تصدیق کے عوام تک پہنچ جاتی ہیں، “پروجیکٹ ڈِس اِنفو” نیوزرومز کے لیے ایک جامع اور عملی حکمتِ عملی پیش کرتا ہے تاکہ وہ اس چیلنج کا بہتر طور پر مقابلہ کر سکیں اور معلومات کی درستگی کو یقینی بنائیں۔

میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی گزشتہ ایک دہائی سے صحافیوں کی تربیت، ویریفکیشن ٹول کٹس، فیکٹ چیکنگ ٹیکنالوجیز (جیسے “فیکٹر”) اور پالیسی ریسرچ کے ذریعے میڈیا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم ہے۔ تاہم، تنظیم کا کہنا ہے کہ جھوٹی معلومات کے پھیلاؤ میں تیزی اور پیچیدگی کے باعث اب صرف انفرادی مہارتیں کافی نہیں رہیں۔

اسی تناظر میں “پروجیکٹ ڈِس اِنفو” ادارہ جاتی سطح پر ایسے طریقۂ کار متعارف کرانے کی تجویز دیتا ہے جو نیوزرومز میں ویریفکیشن، ادارتی خودمختاری اور شفافیت کو روزمرہ کے کاموں کا مستقل حصہ بنا دیں۔

میڈیا میٹرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسد بیگ کے مطابق پروجیکٹ ڈِس اِنفو کا مقصد وقتی ردعمل کے بجائے ادارہ جاتی پائیدار تحفظ قائم کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ نیوزرومز اپنی ساکھ بحال کریں اور صحافت پر عوام کا اعتماد دوبارہ قائم ہو۔یہ منصوبہ پاکستان کے میڈیا ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، تاہم اس کے تجویز کردہ ادارتی معیارات جنوبی ایشیا سمیت دیگر خطوں میں بھی قابلِ عمل ہیں جہاں جھوٹی معلومات تیزی سے بڑھتا ہوا مسئلہ بن چکی ہیں۔ا

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پروجیکٹ ڈ س ا نفو میڈیا میٹرز

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 40 فیصد تیزی دیکھنے میں آئی، بلوم برگ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 40 فیصد تیزی دیکھنے میں آئی، بلوم برگ کی پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری پر رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق 2025 پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین مارکیٹس میں شامل رہی ۔ 40 فیصد تیزی دیکھنے میں آئی۔ لکھا کہ سیاسی استحکام اوربہتر ریٹرنز نے سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھا دیا۔

ری ٹیل سرمایہ کاروں کی بھرپور واپسی دیکھنے میں آئی ۔ پراپرٹی کی قیمتوں میں جمود کے باعث لوگ سرمایہ اسٹاک مارکیٹ میں لا رہے ہیں۔ بینک ڈیپازٹ ریٹس آدھے ہونے سے بھی عوام کا رجحان شیئرز کی طرف بڑھ گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ای چالان سے بچنا ہے تو کیا کریں؟ اہم معلومات
  • شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون بند
  • راولپنڈی میں الیکٹرک بس پروجیکٹ کا افتتاح: 1100 بسیں دسمبر تک سڑکوں پر ہونگی، مریم نواز
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 40 فیصد تیزی دیکھنے میں آئی، بلوم برگ
  • لیسکو: بڑے کمرشل و صنعتی صارفین کے لیے دوبارہ2 میٹر نصب کرنا لازمی قرار
  • کے ایم سی کا اورنگی ٹائون شپ میں چائنہ کٹنگ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
  • میٹرز خریداری ،ایشیائی بینک کی لیسکو کیلئے 4ارب روپے قرض کی منظوری
  • کراچی: کے ایم سی کا اورنگی ٹاؤن شپ میں چائنہ کٹنگ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
  • کراچی واٹرایند سیوریج سسٹم امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت واٹرسپلائی کاتعمیراتی کام کراچی یونیورسٹی روڈپر جاری ہے
  • 27ویں آئینی ترمیم: ہائیکورٹ کے 4 ججز کے مستعفی ہونے کا امکان