انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید کم ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامر سر پورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اضافی 2ارب ڈالر کے ترسیلات زر کی متوقع آمد، حکومت کی 40 کروڑ ڈالر مالیت کے عالمی بانڈز کے اجرا کی منصوبہ بندی اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان سے درآمدی بل میں متوقع کمی جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو دن بھر ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 281روپے 5 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف ایک پیسے کی کمی سے 281روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ڈالر
پڑھیں:
گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایہ بڑھانے کا اعلان
اسلام آباد : پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے اپنے بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی اور کرایہ 4 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا۔ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں ہمیں ملک گیر ہڑتال کی طرف لے جانے پر مجبور کر رہی ہیں، حکومتی بے ضابطگیوں کے خلاف جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
گزشتہ روز حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا .جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے کا اضافہ کیا گیا جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی۔ڈیزل کی نئی قیمت اضافے کے بعد 284 روپے 4 پیسے مقرر ہوگئی۔حکومت نے مٹی کا تیل بھی 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 82 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 194 روپے 34 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 170 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔