جماعت اسلامی حیدرآباد کے تحت خواتین اور بچوں کا غزہ مارچ آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہاہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت ،امداد لے جانے والے قافلے پر اسرائیلی حملے کے خلاف آج 7 ستمبر کو حیدرآباد میں خواتین اور بچوں کا تاریخی غزہ مارچ ہوگا،21تا23نومبر کو لاہور میں جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام ملک میں جاری ظلم کے نظام کے خاتمے کےلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔وہ حیدرآباد پریس کلب میں
ضلعی قیم حنیف شیخ، نائب قیمین عبدالباسط خان، حافظ سفیان ناصر کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ حافظ طاہر مجید نے کہاکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ میں اسرائیلی مظالم،گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کے حملے اور مشتاق احمد خان کی گرفتاری ملک گیر احتجاج کا کیاجارہاہے جس کے دوران جماعت اسلامی کی جانب سے جمعہ کے روز بھی احتجاج کیا گیا اور آج7اکتوبر بروز منگل صبح دس بجے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے غزہ مارچ کا انعقاد کیا جائے گا ۔غزہ مارچ سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ خصوصی خطاب کریں گے ،یہ مارچ شہر کی تاریخ میں خواتین اور بچوں کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اہل غزہ کو امدادی سامان خوراک و ادویہ پہنچانے والے کشتیوں کے قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کے حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں، گلوبل صمود فلوٹیلا میں جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت دیگر 45 ممالک کے 500 شرکا پر اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے اور گرفتاریاں انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں، اقوام متحدہ اور بالخصوص عالمی برادری کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے کہ نہتے اور پر امن لوگوں کی گرفتاریوں کاعالمی برادری اس کا سخت نوٹس لے۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری پوری قوم کےلیے ناقابلِ برداشت ہے، حکومت فوری اور موثر سفارتی اقدامات اٹھائے۔ اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد امن معاہدے کو مسترد اور گلوبل صمود فلوٹیلاکے شرکاءکو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران امریکا کے آگے گرے جارہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت تمام گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی یقینی بنائی جائے ۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے 21تا23نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں ہونے والا کل پاکستان اجتماع عام ملک جاری ظلم کے خاتمے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مشتاق احمد خان جماعت اسلامی گلوبل صمود انہوں نے
پڑھیں:
ترامیم کے بعد بھی حکمران قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے: حافظ نعیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 27ویں ترمیم کی گونج ہے، اس کے بعد 28ویں 29 ویں اور 30ترامیم آئیں گی، مگر حکمران ان ترامیم کے بعد بھی قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ جماعت اسلامی نے ایسی تمام ترامیم کو مسترد کر دیا ہے وہ وقت جلد آنے والا ہے جب یہ ترامیم واپس ہوں گی۔ جب عوام کے جمہوری حقوق سلب کیے جائیں گے تو لوگوں کے اندر مایوسی اور انارکی پھیلے گی جس کی ذمہ دار کوئی حکومت نہیں ریاست ہو گی۔ ملک میں ظلم کا نظام ہے اور یہ طاقتور کے ہاتھ کی چھڑی بن چکا ہے۔ جماعت اسلامی کا اجتماع عام اس نظام کو بدلنے کی تحریک کا نقطہ آغاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قائم مقام صدر لاہور پریس کلب افضال طالب، سیکرٹری زاہد عابد، اراکین گورننگ باڈی اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ساجد ناموس بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمرانوں نے اگر عدل و انصاف کے دروازے بند کر دیے تو پھر عدالتیں چوکوں اور چوراہوں میں لگیں گی جس سے انارکی پیدا ہو گی۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان انتخابات کے نتیجے میں ہارس ٹریڈنگ سے بھی کوئی بڑی چیز آئے گی۔ ہم ان غیرجماعتی الیکشن کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے طے کر لیا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے بات کرے گی، مگر الیکشن اپنے نشان پر لڑے گی۔ 21تا 23نومبر کو مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ملک بھر سے لاکھوں لوگ جمع ہوں گے اور پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی اور جمہوری ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ نظام کو بدلنے کی تحریک کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چالیس ممالک کے دو سو سے زائد نمائندہ وفود اجتماع عام میں شرکت کریں گے۔