بھارت کے ساتھ جھڑپ میں چینی ہتھیاروں نے شاندار کارکردگی دکھائی، مغربی ہتھیار لینے کو بھی تیار ہیں: ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس) پاکستان نے چین سے حاصل کیے گئے جدید ہتھیاروں کو بھارت کے ساتھ مئی میں ہونے والی چار روزہ جھڑپ کے دوران ’’بہترین کارکردگی‘‘ دکھانے پر سراہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے ”بلومبرگ“ کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ’حالیہ معرکوں میں چینی ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے۔‘

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد میں بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ ’پاکستان ہر قسم کی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے، اور حالیہ عرصے میں چینی سسٹمز نے خود کو بے حد مؤثر ثابت کیا ہے۔‘

واضح رہے کہ مئی میں بھارت کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں پاکستان نے پہلی بار چین سے حاصل کیے گئے جدید جنگی نظاموں کو مکمل طور پر استعمال کیا۔ ان میں چینی ساختہ جے-10 سی لڑاکا طیارے شامل تھے، جنہوں نے کئی بھارتی طیارے، جن میں فرانس کے بنائے گئے رافیل طیارے بھی شامل ہیں، مار گرائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان نے اب تک بھارت کے سات طیارے مار گرائے ہیں۔ اس سے پہلے یہ تعداد چھ بتائی گئی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی گزشتہ ہفتے ورجینیا میں ایک تقریر کے دوران کہا تھا کہ ’پاکستان نے سات طیارے مار گرائے‘۔

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ پاکستان کا کوئی طیارہ اس جھڑپ میں تباہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا، ’پاکستان کبھی اعداد و شمار کے ساتھ کھیلنے پر یقین نہیں رکھتا۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے حال ہی میں اپنے فضائی بیڑے میں چین کا زی-10ایم ای اٹیک ہیلی کاپٹر بھی شامل کیا ہے، یہ وہی ماڈل ہے جو چین بھارت کی سرحد پر گشت کے لیے استعمال کرتا ہے۔

جنرل احمد شریف نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ آیا پاکستان آئندہ بھی چینی ہتھیاروں کو ترجیح دے گا۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ ساتھ مغربی ممالک سے بھی جدید دفاعی ٹیکنالوجی حاصل کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری حکمت عملی ہمیشہ یہی رہی ہے کہ ہم مؤثر، قابلِ اعتماد اور کم خرچ نظاموں کو اپنی فورسز میں شامل کریں‘۔

انہوں نے اس تاثر کی تردید کی کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ’’ہتھیاروں کی کسی دوڑ‘‘ میں شامل ہے۔ ان کے مطابق، ’ہمارا دفاعی بجٹ بھارت کے مقابلے میں بہت کم ہے، ہمارے پاس لامحدود وسائل نہیں۔‘

اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال پاکستان نے اپنے دفاع کے لیے 10.

2 ارب ڈالر مختص کیے، جبکہ بھارت کا دفاعی بجٹ 86.1 ارب ڈالر تھا۔ تاہم جی ڈی پی کے تناسب سے دیکھا جائے تو پاکستان کا 2.7 فیصد اور بھارت کا 2.3 فیصد دفاعی خرچ ہے جو کہ تقریباً برابر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمتنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری کو آئندہ سماعت پر فرد جرم کا جواب دینے کی ہدایت پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج صیہونی بربریت کے دو سال مکمل، ہزاروں شہید، لاکھوں زخمی، لاکھوں بے گھر، آج بھی 24 جنازے پاکستان میں دہشت گردی سے منسلک تشدد کی وارداتوں میں تیسری سہ ماہی کے دوران نمایاں اضافہ ہوا، رپورٹ بگرام ائیر بیس کسی صورت امریکا کے حوالے نہیں کریں گے: ذبیح اللہ مجاہد چین کے 6 جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کی نئی تصاویر میں کیا خاص ہے؟ عمران خان کیخلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چینی ہتھیاروں بھارت کے ساتھ جھڑپ میں میں چینی

پڑھیں:

فلائی جناح کے بیڑے میں 2 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

 سعید احمد :قومی ایئرلائن فلائی جناح  نےفلیٹ میں 2نئےطیارےشامل کرنیکافیصلہ کیا ہے۔

فلائی جناح کےبین الاقوامی کمپنی سےمعاملات طے پاگئے،2طیارے اگلے ماہ نومبر میں پاکستان آئیں گے،فلائی جناح ایئربس اے320 طیارے ڈرائی لیز پرحاصل کرے گا،نئے طیاروں کی شمولیت سےونٹر سلاٹ میں 2 بین الاقوامی پروازوں کاآغازکیاجائیگا۔

3 اندرون ملک مقامات پر پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، فلائی جناح اس وقت 4ایئربس طیاروں کے ساتھ اپنے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے اور طیاروں کی آمد سے قبل روٹس پر فزیبلٹی ورک بھی جاری ہے۔

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے



متعلقہ مضامین

  • بھارت معرکۂ حق میں پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا, پاک فوج
  • بھارت کوئی طیارہ نہیں گراسکا، ترجمان پاک فوج کی معرکہ حق میں چینی ہتھیاروں کی مؤثرکارکردگی کی توثیق
  • بھارت معرکہ حق میں پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گراسکا: پاک فوج
  • اوپن اسکواش کلاسک: نور زمان کی شاندار کارکردگی، کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی
  • پاکستان کا کوئی طیارہ نہیں گرا، 7 بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق صدر ٹرمپ نے بھی کی، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اورکارگر پلیٹ فارمز رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی ار
  • چین کے سکستھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے جے 50 کی نئی تصاویر سامنے آگئیں
  • فلائی جناح کے بیڑے میں 2 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ
  • پاکستانی ویمن ٹیم بھارت سے ورلڈ کپ ٹاکرے کے لیے تیار، اعتماد ہتھیار ہے، پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا