Islam Times:
2025-11-22@21:36:29 GMT

آئی ایس او کراچی کا شہید مقاومت ریجنل کنونشن

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: اس موقع پر رکن مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان مولانا امین شہیدی اور رکن مرکزی نظارت مولانا غلام عباس رئیسی نے خطاب کیا جبکہ پروگرام میں جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی کے ناظم حیدر علی خان اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی شریک تھے۔ متعلقہ فائیلیں اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کا سالانہ عظیم الشان ریجنل کنونشن سادات کالونی ڈرگ روڈ میں منعقد ہوا، جس میں طلباء امامیہ، سابقین و محبین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن میں کثرتِ رائے سے جناب محمد عون رضوی کو سال 2025-26ء کے لیے ریجنل صدر آئی ایس او کراچی منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر رکن مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان مولانا امین شہیدی اور رکن مرکزی نظارت مولانا غلام عباس رئیسی نے خطاب کیا جبکہ پروگرام میں جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی کے ناظم حیدر علی خان اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی شریک تھے۔ کنونشن میں سبکدوش ریجنل صدر سروش رضا زیدی نے سال بھر بہترین کارکردگی پر مختلف اضلاع، یونٹس اور ممبران میں شیلڈز و انعامات تقسیم کئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آئی ایس او پاکستان

پڑھیں:

’کرکٹ کے جواری‘ لکھنے پر پی سی بی کا سینیئر صحافی انصار عباس کو بھی نوٹس

معروف صحافی اور کالم نگار انصار عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں ہتکِ عزت (Defamation) کا نوٹس بھجوایا ہے۔

انصار عباسی کے مطابق یہ نوٹس اُن کے حالیہ کالم ’کرکٹ کے جواری‘ پر بھیجا گیا، جس میں انہوں نے کرکٹ میں بیٹنگ ایپس اور بدعنوانی کے خدشات سے متعلق سوالات اٹھائے تھے۔

I also got a defamation notice from PCB for writing a column- ‘کرکٹ کے جواری’- in Jang against betting apps in cricket. Legal team is responding. Raising questions on betting and integrity in cricket is journalism, not defamation. https://t.co/DIX11nvNxv

— Ansar Abbasi (@AnsarAAbbasi) November 22, 2025

ٹوئٹر پر جاری بیان میں انصار عباسی نے کہا کہ مجھے بھی پی سی بی کی طرف سے ایک ڈیفامیشن نوٹس موصول ہوا ہے۔ میں نے جنگ میں ’کرکٹ کے جواری‘ کے عنوان سے جو کالم لکھا تھا، اس پر یہ نوٹس بھیجا گیا ہے۔

لیگل ٹیم جواب تیار کر رہی ہے

انہوں نے لکھا کہ ہماری لیگل ٹیم اس کا جواب تیار کر رہی ہے۔ کرکٹ میں بیٹنگ اور انٹیگریٹی سے متعلق سوال اٹھانا صحافت ہے، ہتک عزت نہیں۔

@NajamSethi, your comments are completely misplaced, ill-timed, and factually incorrect.
The PCB’s action against Rashid Latif was never about silencing criticism, it was about addressing the deliberate spread of false and defamatory allegations. Our proceedings have remained… pic.twitter.com/zyrx27ZXlA

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 22, 2025

پی سی بی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔

پاکستانی کرکٹ میں بیٹنگ ایپس اور ممکنہ مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے مختلف حلقے پہلے بھی سوالات اٹھاتے رہے ہیں۔ انصار عباسی کے اس کالم اور بعد ازاں پی سی بی کے نوٹس نے اس بحث کو ایک بار پھر سرگرم کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ’کرکٹ کے جواری‘ لکھنے پر پی سی بی کا سینیئر صحافی انصار عباس کو بھی نوٹس
  • اصغریہ کے تحت مرکزی مینجمنٹ ورکشاپ
  • 27 ویں ترمیم کے خلاف وکلا کنوینشن بدمزگی کا شکار، کیا وکلا تقسیم ہیں؟
  • 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف وکلا کنونشن بار قیادت کے اختلافات کا شکار ہونے کے بعد سڑک پر منعقد
  • 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف وکلاء کنونشن تنازع کا شکار
  • وہاڑی،ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر یوم سیاہ منایا گیا
  • جمادی الثانی کا چاند ، اہم خبر آگئی
  • اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹراور7اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ،عالمی فرمز مدعو
  • مقاومت فاطمی، از مدینہ تا بیت المقدس
  • کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ جاری، دہشتگردوں کی فائرنگ سے شبیر قاسم شہید