City 42:
2025-11-22@23:18:14 GMT

مرکزی حکومت کے قرضوں میں ایک ماہ میں 780 ارب روپے کی کمی

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

 ویب ڈیسک :وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2025 کے دوران 780 ارب روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد حکومتی قرضوں کا حجم 77 ہزار 458 ارب روپے تک محدود ہو گیا ہے.

رپورٹ کے مطابق جولائی میں حکومت کے ذمے قرضوں کا مجموعی حجم 78 ہزار 238 ارب روپے تھا،  مرکزی حکومت کے مجموعی قرضوں میں ایک ماہ میں 780 ارب روپے ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی ، اور اگست میں یہ حجم 77 ہزار 458 ارب روپے رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے اندرونی قرضوں میں  915 روپے کمی آئی اور حجم  54 ہزار 988 ارب سے کم ہو کر 54 ہزار 73 ارب پر آگیا۔ البتہ بیرونی قرضوں میں ایک سو پینتیس ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ  کیا گیا۔

صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا

بیرونی قرضوں کا حجم تئیس ہزار دو سو پچاس  ارب سے بڑھ کر تئیس ہزار تین سو پچاسی ارب روپے ہوگیا ۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے تحت حاصل قرضے  اکہتر ارب سے کم ہو کر چھیاسٹھ  ارب رہ گئے ۔ ۔ اسکوک سمیت بانڈز کے ذریعے حاصل کردہ قرضوں میں بھی  کمی آئی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سونا پھر مہنگا: فی تولہ قیمت میں اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 قیراط کے خالص سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 28 ہزار 682 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ، 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے تک پہنچ گئی۔ 22 قیراط 10 گرام سونا 1 ہزار 808 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 37 ہزار 52 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 4,065 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 48 روپے بڑھ کر 5,270 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 24 قیراط 10 گرام چاندی کی قیمت 41 روپے اضافے کے بعد 4,518 روپے تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.48 ڈالر اضافے سے 49.50 ڈالر سے بڑھ کر 49.98 ڈالر ہوگئی ہے۔
یہ اضافے عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی بڑھتی ہوئی مانگ اور قیمتوں میں استحکام کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • سونا پھر مہنگا: فی تولہ قیمت میں اضافہ
  • ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 23 سو روپے کا اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے محدود تیزی رہی، انڈیکس 162 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا
  • سونے کی قیمت میں استحکام ،چاندی سستی ہو گئی
  • سونا سستا ہونے کے بعد آج فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • سولرصارفین میں بڑا اضافہ، تعداد 4 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی، پاورڈویژن
  • پاکستان میں سولر صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ
  • عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
  • کیا تنخواہ دار طبقہ مجموعی ٹیکس وصولیوں کا صرف 4 فیصد ٹیکس ادا کرتا ہے؟
  • فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا کو 4 ہزار کروڑ روپے کا نقصان