امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالا جیل آمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
امریکی سفارتخانے کے 4 رکنی وفد کی اڈیالا جیل آمد ہوئی۔ اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کے وفد میں قونصل آفیسر ڈینس ہیر، قیصراقبال، آمنہ بی بی، اسامہ حنیف شامل تھے۔جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصل رسائی دی گئی اور ظاہر جعفر سے ملاقات کے بعد امریکی سفارتخانے کا وفد واپس روانہ ہوگیا۔واضح رہے کہ مجرم ظاہر جعفر نورمقدم قتل کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: امریکی سفارتخانے کے
پڑھیں:
دھماکے سے تباہ ہونے والا ریلوے ٹریک برق رفتار کارروائی کر کے بحال کر دیا گیا
سٹی42: شکارپور کے علاقہ میں بم کےدھماکے سے تباہ ہونے والا ریلوے ٹریک برق رفتار کارروائی کر کے بحال کر دیا گیا۔
پاکستان ریلوے کے سکھر کے ڈی ایس آر نے بتایا ہے کہ سلطان کوٹ کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک پر مرمت کا کام مکمل ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک کی بندش سے معطل ہونے والی ریلوے ٹرینوں کی ٹریفک مکمل بحال کر دی گئی ہے۔
صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا
جمشید عالم نے بتایا کہ ریلوے ٹریک کی مرمت 9 گھنٹے میں مکمل کی گئی۔
آج صبح ریلوے ٹریک پر بم دھماکے سے ڈی ریل ہونے والی ٹرین جعفر ایکسپریس کو منزل کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔
آج صبح شکار پور کے نواحی گاؤں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے پٹری پر بم کا دھماکہ ہوا تھاجس سے جعفر ایکسپریس میں سوار 7 مسافر زخمی ہوئے تھے۔
Waseem Azmet