جعفر ایکسپریس حادثہ پر بھارت کا گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
جعفر ایکسپریس حادثہ پر بھارت کا گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز
بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر اپنی روایتی پاکستان مخالف مہم شروع کر دی ہے۔ جعفر ایکسپریس حادثے کو لے کر بھارت کے گودی میڈیا نے منفی اور جھوٹے پروپیگنڈے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد اپنے ملک میں بڑھتے ہوئے فسادات اور بدامنی سے توجہ ہٹانا ہے۔
ذرائع کے مطابق، جعفر ایکسپریس کی کچھ بوگیاں ٹریک پر دھماکے کے باعث پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں چند افراد معمولی زخمی ہوئے۔ تاہم بھارتی میڈیا نے اس واقعے کو پاکستان کی ناکامی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی اور اسے ایک سیاسی کامیابی کے رنگ میں رنگ دیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کا گودی میڈیا مسلسل پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا پھیلا کر فتنہ الہندوستان کی تخریبی کارروائیوں کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا اس سے قبل 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو بھی غیر معمولی طور پر پیش کر چکا ہے، جس سے بھارت اور تخریب کار عناصر کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ملتا ہے۔
پاکستان پہلے بھی کئی بار عالمی سطح پر بھارت اور فتنہ الہندوستان کے اس اتحاد کے ٹھوس شواہد پیش کر چکا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، 3 امدادی جہازوں پر قبضہ، لائیو نشریات منقطع کردیں اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، 3 امدادی جہازوں پر قبضہ، لائیو نشریات منقطع کردیں پنجاب میں گندم خریداری کیلئے قیمت 3 ہزار 500 روپے فی من مقرر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے: اجمل بلوچ امریکی کمپنی کا پاکستان کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فروخت کرنے کا فیصلہ صنم جاویدکی گرفتاری پرکے پی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے، صوبائی صدر پی ٹی آئی حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے اہم مطالبات پیش کردیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
بھارتی میڈیا نے وسیم اکرم کو جاسوس بنا دیا، سابق پاکستانی کرکٹر برہم
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے، جس نے بھارت میں گرفتار ایک شخص کی خبر کے ساتھ ان کی تصویر نشر کردی۔
وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہاکہ میں سب کو ایک مفت مشورہ دینا چاہتا ہوں، اگر سوشل میڈیا پر کوئی شخص میرے نام سے موجود ہے تو پہلے اچھی طرح تصدیق کرلیا کریں۔
– Verify your source before sharing any news, everything you come across online is not real…
Our official accounts are stated below…https://t.co/evZauvlIHGhttps://t.co/uqnndN7MrS https://t.co/F5xHOH5KQZ pic.twitter.com/k7JhxovrAo
— Wasim Akram (@wasimakramlive) October 7, 2025
انہوں نے بتایا کہ بھارت میں ایک شخص جس کا نام بھی وسیم اکرم ہے، مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، مگر بھارتی نیوز چینلز نے اس خبر میں ان کی تصویر استعمال کرلی۔
وسیم اکرم نے اپنے ویڈیو بیان میں طنزیہ انداز اختیار کیا اور کہاکہ ’کون لوگ ہو تسی؟ کتھوں آئے ہو؟‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی معلومات شیئر کرنے سے پہلے حقائق کی تصدیق کرنا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کی ریاست ہریانہ میں وسیم اکرم نامی ایک یوٹیوبر کو مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، تاہم بھارتی میڈیا نے اس کی خبر چلاتے ہوئے سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی تصویر چلا دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اظہار برہمی بھارت بھارتی میڈیا جاسوس کی گرفتاری سابق کرکٹر وسیم اکرم وی نیوز