نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری,ممبرشپ مہم کیلئے رجسٹرڈ فارم متعارف
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
حسن علی:پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (پی وائے او) لاہور نے نوجوانوں کی ممبرشپ کے لیے باقاعدہ رجسٹرڈ فارم متعارف کروا دیا ہے۔
تنظیم کے مطابق ممبرشپ فارم متعارف کروانے کا مقصد تنظیم میں شامل ہونے والے ہر فرد کی مکمل معلومات کو بطور ریکارڈ محفوظ کرنا ہے۔
ممبرشپ فارم پر وہ تمام کوائف درج کیے جائیں گے جو پی وائے او کا رکن بننے کے خواہش مند نوجوان فراہم کریں گے۔
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی ممبرسازی مہم رواں ماہ کے آخر میں شروع کی جائے گی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حیدرآباد، تنظیم اساتذہ کے تحت استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ ضلع حیدرآباد کے تحت استحکام پاکستان بذریعہ اصلاح نظام تعلیم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس سے تنظیم کی صوبائی صدر پروفیسر افشین عثمان، نگراں ضلع حیدرآباد پروفیسر عفت شاہد صدر ضلع حیدرآباد مبینہ ،سندھ یونیورسٹی کی ڈین آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ارجمند سورو، خان بہادر گورنمنٹ گرلز کالج کی پروفیسر نائلہ خواجہ ، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کی پروفیسر مریم اور پروفیسر صدف نے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے ہماری تعلیمی پالیسی بھی اسلامی آیڈیالوجی کی بنیاد پر بننی چاہئے1947ء سے اب تک جنتی تعلیمی پالیسیاں پیش کی گئیں ان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام اسلامی آئیڈیالوجی کی بنیاد پر ہوگا لیکن یہ خواب تاحال شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا ہمیں اپنی نئی نسل کو دور جدید کی ٹیکنالوجیز اور مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا اس کے لئے نصاب سازی پر توجہ دینا ضروری ہے پاکستان کا خواب دیکھنے والے علامہ اقبال نے جس خودی پر زور دیا ہے نئی نسل میں وہ خوداری پیداکرنے کی ضرورت ہے انہیں اتنی مہارت سکھائی جائے کہ وہ اپنے پاوں پر خود کھڑا ہونے کے لئے جدوجہد کریں کانفرنس کا اختتام دعا سے ہوا۔