Express News:
2025-10-14@22:34:28 GMT

مڈغاسکر؛ صدر کے ملک سے فرار کے بعد فوج اقتدار پر قابض

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

مڈغاسکر میں زی جنریشن کے احتجاج کے نتیجے میں صدر راجولینا ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جس کے فوری بعد فوج نے اقتدار سنبھال لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مڈغاسکر کی فوج نے صدر اینڈری راجولینا کی معزولی کے چند ہی منٹ بعد اقتدار سنبھالنے کا اعلان کر دیا۔

جس کے بعد ملک خانہ جنگی جیسے حالات کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا ہے اور سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا۔

اقتدار سنبھالنے کا اعلان کرتے ہوئے کرنل مائیکل رینڈریانی رینا نے سرکاری عمارت کے باہر کہا کہ ہم نے اقتدار سنبھال لیا ہے۔ سوائے قومی اسمبلی کے ملک کے تمام ادارے تحلیل کیے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ وہی قومی اسمبلی ہے جس نے صدر راجولینا کو چند منٹ پہلے ہی باضابطہ مواخذے (Impeachment) کے ذریعے برطرف کیا تھا۔

مڈغاسکر میں 25 ستمبر سے شدید احتجاج اور پرتشدد جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں نوجوان مظاہرین پانی اور بجلی کے بدترین بحران پر حکومت کے خلاف میدان میں تھے۔

مظاہرین کے ساتھ باغی فوجی اور پولیس اہلکار بھی شامل ہو گئے۔ جس پر ملکی صدر نے فوج کو گولی چلانے کا حکم دیا لیکن فوجی سربراہ نے انکار کردیا تھا۔

صدر راجولینا نے آخری کوشش کے طور پر اسمبلی تحلیل کرنے کی بھی کوشش کی تھی مگر پھر خود ہی فرانس کے فوجی طیارے میں بیٹھ کر ملک چھوڑ کر بھاگ گئے۔

انہوں نے فرار ہونے سے قبل جاری کیے گئے بیان میں کہا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے، میں محفوظ مقام پر ہوں۔

جس پر اپوزیشن رہنماؤں نے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ ایسا شخص ملک کی سربراہی کے لائق نہیں تھا جو مشکل میں اپنے عوام کو چھوڑ کر بھاگ جائے۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار، ویڈیو سامنے آگئی

پاکستان فوج کی طرف سے افغان طالبان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

پاکستان کی جانب سے شدید اور موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں چمن بارڈر کے علاقے میں افغان طالبان اور طالبان کی پوسٹوں پر چھپے خارجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے مارے گئے۔

پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد خارجی اور افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کرنے لگے۔

خارجی اور افغان طالبان کی پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کے خارجی اور افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے فرار خارجیوں اور افغان طالبان کو کامیابی سے ہدف بنایا۔

جاری ویڈیو میں قبضہ کی جانے والی افغان پوسٹ کے اندرونی مناظر بھی منظر عام پر آگئے۔

پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت/ اپڈیٹ

پاکستان فوج کی طرف سے افغان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری

جاری ویڈیو میں قبضہ کی جانے والی افغان پوسٹ کے اندرونی
مناظر منظر عام پر

ویڈیو میں افغان طالبان کے پوسٹ پر پڑے ہوئے افغانی یونیفارم… pic.twitter.com/ipXgUiaoAo

— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 12, 2025

ویڈیو میں افغان طالبان کی پوسٹ پر پڑے ہوئے افغانی یونیفارم اور چھوڑے گئے ہتھیار دیکھے جا سکتے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ بیشتر افغان طالبان پوسٹیں خالی چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مدغاسکر میں فوجی قبضہ، کرنل مائیکل رینڈرینی رینا کو نیا سربراہِ مملکت نامزد
  • مڈغاسکر میں فوجی یونٹ نے اقتدار سنبھال لیا، صدر راجویلینا برطرف
  • مڈغاسکر میں نوجوانوں کی بغاوت کامیاب، صدر راجویلینا فرانسیسی فوجی طیارے میں فرار
  • ’جنریشن زی‘ کی بغاوت سے ایک اور حکومت کا خاتمہ، مڈغاسکر کے صدر ملک چھوڑ کر فرار
  • بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوان شہید
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو زخمی ڈاکو گرفتار، ایک فرار
  • نواز شریف کو 26 سال قبل اقتدار سے نکالا گیا
  • پاکستان کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار، ویڈیو سامنے آگئی
  • راولپنڈی:پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم مارا گیا