افغان طالبان کی جارحیت پر پاکستان کے عوام پاک فوج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
افغان طالبان کی جارحیت پر پاکستان کے عوام ہمیشہ کی طرح پاک فوج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔
خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک عوام پاک فوج کی جانب سے افغان جارحیت پر منہ توڑ جواب پر خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ افغان طالبان فورسز کے پاکستان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پاک فوج نے دلیری سے وطن کا دفاع کیا اور افغان طالبان کی کئی پوسٹوں کو قبضے میں لیا، یہ جنگ افغان عوام کے خلاف نہیں صرف دہشت گردوں کے خلاف ہے۔
خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہری کا کہنا تھا کہ افغان جارحیت کے خلاف اپنی پاک فوج کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے کھڑے ہیں، پاک فوج نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے افغان پوسٹوں پر پاکستانی پرچم لہرایا۔ پاک افواج اپنے دشمن، ہندوستان ہو یا افغانستان کو بھرپور طریقے سے جواب دیتی رہیں گی۔
شہری کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کو پیغام ہے کہ ہم اپنے ملک کے لیے ایک ہیں اور جنگ کے لیے تیار ہیں، افغان عبوری حکومت دہشت گردوں کو پاکستان میں منظم طریقے سے منتقل کرتا ہے، یہ بھر پور جواب بیرون طاقتوں کی ایما پر پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کے خلاف ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان افغان طالبان پر پاکستان پاک فوج کے خلاف
پڑھیں:
قبائلی عوام کا افغان حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف اعلانِ جنگ، پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا عزم
قبائلی عوام نے افغانستان کی سرزمین سے آنے والے دہشت گردوں کے خلاف خود ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک پشتو آڈیو پیغام میں مقامی قبائلیوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ وطن کا دفاع ہم پر فرض ہے اور ہم اس کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔
ہم نے ماضی میں بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا تھا اور اگر دوبارہ ایسی حرکت کی گئی تو پھر سبق سکھانا ہمیں آتا ہے۔
قبائلی عوام نے مؤقف اختیار کیا کہ افغانستان سے آنے والے دہشت گرد مسلسل پاکستانی سرحدی علاقوں میں دراندازی کر رہے ہیں جس پر حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو بھرپور جواب دینا ہوگا۔
قبائلی عمائدین نے یہ بھی واضح کیا کہ امن قائم رکھنے کے لیے وہ سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں گے اور اگر ضرورت پڑی تو اپنی مدد آپ کے تحت اپنے علاقوں کا دفاع کریں گے۔