data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی میں پولیس کے آپریشن کے دوران زوردار دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شمالی علاقے کیستل دازانو میں فارم ہاؤس میں پولیس چھاپے کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا۔ آگ بجھانے کے دوران عمارت منہدم ہوگئی جس سے 7فائرفائٹر بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس فارم ہاؤس کا قبضہ چھڑانے کے لیے پہنچی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ریاست ٹینیسی کے فوجی اسلحہ پلانٹ میں خوفناک دھماکا ہوا تھا جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے دوران

پڑھیں:

کراچی: ڈبو گیم کے دوران جھگڑا، فائرنگ اور تشدد سے 5 افراد زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد پہاڑ گنج میں واقع شاہراہ نور جہاں پر ڈبو گیم کی دکان میں کھیل کے دوران دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑا شدت اختیار کرگیا جس کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ اور تشدد کیا، نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

جھگڑے کے دوران دکانوں کا سامان بھی توڑا گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیا۔

پولیس کے مطابق ایک شخص کو گولی جبکہ دیگر کو تشدد سے چوٹیں آئیں، فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف اور صومالیہ کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پا گیا
  • امریکی ریاست میساچوسٹس میں ہائے وے پر طیارہ گرکر تباہ
  • ڈنمارک کے ولی عہد نے ایف16 طیارہ اڑانے کا خواب پوراکرلیا
  • چین کا نیا تجرباتی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ
  • میکسیکو میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 130ہوگئی
  • جنوبی افریقا: بس کھائی میں گرنے سے 42 مسافر ہلاک
  • تحریک لبیک کیخلاف رات کے اندھیرے میں آپریشن (تصادم میں ایس ایچ اوسمیت 5 افراد جاں بحق، 48 اہلکار زخمی)
  • کراچی: ڈبو گیم کے دوران جھگڑا، فائرنگ اور تشدد سے 5 افراد زخمی