میکسیکو میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 130ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی امریکی ملک میکسیکو شدید بارش اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 130 ہوگئے،جب کہ درجنوں افراد لاپتا ہیں۔ خبررساںاداروں کے مطابق موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں نے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی، ایک لاکھ سے زائد مکانات متاثر ہوئے جبکہ سڑکیں، پل اور دیگر انفرا اسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 5ریاستوں میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور سیکڑوں علاقوں میں مواصلاتی رابطے منقطع ہیں۔ میکسیکو کی خاتون صدر کلاڈیا بام شین نے کہا کہ بارش کی شدت غیر متوقع تھی اور مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اور فوجی اہلکار پانی میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 10 ہزار سے زائد فوجی اہلکار امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ بے گھر ہونے والے متاثرین کے لیے عارضی شیلٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔