امریکی ریاست میساچوسٹس میں ہائے وے پر طیارہ گرکر تباہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست میساچوسٹس میں مین ہائی وے پر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ۔ مقامی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثے کے بعد آس پاس کے علاقوں میں دھواں پھیل گیا جس کے بعد بڑی شاہراہ کو مجبوراً بند کرنا پڑا۔ بیان میں تصدیق نہیں کی گئی کہ ڈارٹ ماؤتھ میساچوسٹس میں پیش آنے والے حادثے میں ہلاکتیں ہوئیں یا لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ گاڑیوں اور کاروں میں گزرنے والے لوگوں کی طرف سے لی گئی وڈیوز میں، بکھرے اور بھڑکتے ہوئے ملبے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہو ممکنہ طور پر طیارہ نیو بیڈفورڈ ریجنل ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ڈبو گیم کے دوران جھگڑا، فائرنگ اور تشدد سے 5 افراد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد پہاڑ گنج میں واقع شاہراہ نور جہاں پر ڈبو گیم کی دکان میں کھیل کے دوران دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جھگڑا شدت اختیار کرگیا جس کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ اور تشدد کیا، نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
جھگڑے کے دوران دکانوں کا سامان بھی توڑا گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیا۔
پولیس کے مطابق ایک شخص کو گولی جبکہ دیگر کو تشدد سے چوٹیں آئیں، فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔