شمالی امریکی ملک میکسیکو میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 130 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ایک لاکھ سے زائد مکانات متاثر ہوئے ہیں، جب کہ سڑکیں، پل اور دیگر انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وسطی ریاستوں میں بارشوں نے سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے، جہاں پانچ ریاستوں میں بجلی کا نظام مکمل طور پر متاثر ہو چکا ہے۔

میکسیکو کی صدر نے اعتراف کیا ہے کہ اس سطح کی شدید بارشوں کی پیش گوئی نہیں کی گئی تھی، اور حکام نے مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے اور امدادی سامان پہنچانے میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق 10 ہزار سے زائد فوجی اہلکار ریسکیو آپریشن اور امداد کی تقسیم میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ بے گھر افراد کے لیے عارضی پناہ گاہیں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

ملک بھر میں سردموسم اور بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کی تازہ ترین صورتحال اور آئندہ ہفتوں کے لیے اہم پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقے خشک اور قدرے سرد موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت سردی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ اڑھائی ماہ، یعنی دسمبر کے اختتام تک ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔ خطۂ پوٹھوہار، شمالی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشیں معمول سے کم رہیں گی جس سے خشک سردی کا زور بڑھے گا۔ دوسری جانب، جنوبی علاقے خصوصاً سندھ اور بلوچستان کے بعض حصوں میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہ نومبر اور دسمبر کے لیے پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں مہینوں میں ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک اور بارشوں کی شرح معمول سے کم رہے گی۔ تاہم بعض ساحلی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے وقفے وقفے سے امکانات موجود رہیں گے۔ محکمہ کے مطابق بالائی علاقوں سے مغربی خطوں تک درجہ حرارت میں واضح فرق دیکھا جائے گا۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، شمالی پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے زیادہ رہنے کی پیشگوئی ہے، جبکہ وسطی و جنوبی پنجاب اور سندھ میں درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ادارے نے یہ بھی کہا کہ دسمبر میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے کچھ زیادہ رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث موسم کی شدت کم محسوس ہوگی، تاہم راتوں میں ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں ہلکی سردی نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں سردموسم اور بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی
  • پاک افغان کشیدگی سے امن کا عمل شدید متاثر، ٹی ٹی پی کا قلع قمع کیے بغیر حالات میں بہتری کیسے آئے گی؟
  • میکسیکو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 130 افراد ہلاک
  • میکسیکو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 130 افراد ہلاک، ہزاروں مکانات متاثر
  • سعودی عرب کے 6 علاقوں میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ
  • میکسیکومیں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہوگئی ،65افراد لاپتا
  • کرکٹ اور ہاکی کو نچلی سطح پر ختم کردیا گیا،تباہی کا سبب سیاسی مداخلت ہے
  • تحریک لبیک کے احتجاج سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا
  • میکسیکو میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک